اسلام آباد: بھارتی ایئرایمبولینس کو فیول بھروانے کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ایمبولینس میں برطانوی مریض کو بھارتی شہر کولکتہ سے تاجکستان کے شہر دوشنبےلے کر جا یا جا رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق کلکتہ سے دوشنبے جانی والی ایئر ایمبولینس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی۔ اس سے قبل بھارتی ایئر ایمبولینس کا سول ایوی ایشن سے ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے رابطہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن نے بھارتی ائیر ایمبولینس کو ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت دے دی۔ جہاز میں ایندھن کی کمی کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ بھارتی ائیر ایمبولینس میں برطانوی مریض ڈاکڑ اور دو نرسیں سوار تھے۔ سول ایوی ایشن حکام نے معاملے سے برطانوی ہائی کمیشن کو بھی تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 17 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی جانے والی بھارتی نجی ائیرلائن کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی گئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بریلی سے تعلق رکھنے والے نوشاد کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب جہاز کراچی کی فضائی حدود میں موجود تھا۔پائلٹ نے فوری طور پر کراچی ائرپورٹ سے رابطہ کیا اور میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے جہاز کو اتارنے کی اجازت طلب کی۔ سول ایوی ایشن کے حکام نےجہاز کو کراچی ائرپورٹ پر اترنے کی اجازت دے دی اور فوری طور پر ڈاکٹر کو جہاز کے اندر بھیج دیا گیاجہاں ڈاکٹر نے مسافر کا معائنہ کرنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی۔ سول ایوی ایشن کے حکام نے فوری طور پر دفتر خارجہ کے حکام سے رابطہ کیا اور انہیں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 6 hours ago
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 3 hours ago
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- an hour ago
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 5 hours ago
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- 6 hours ago
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 3 hours ago
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 5 hours ago
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 5 hours ago
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 5 hours ago
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 4 hours ago
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- an hour ago