جینیوا : عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ دسمبر 2019 میں ووہان میں کورونا کی وبا اس سے زیادہ پھیل چکی تھی جتنا اس کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے چینی شہر ووہان میں کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق تحقیقات کیں ، ڈبلیو ایچ او حکام نے چین سے کورونا کے شکار ہزاروں افراد کے خون کے نمونوں تک رسائی طلب کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے تفتیش کار پیٹر بین کاکہنا ہے کہ دسمبر 2019 میں ہی صرف ووہان شہر میں کورونا کی بارہ اقسام موجود تھیں۔ عالمی ادارہ صحت کے فوڈ سیفٹی کے ماہر کا کہنا ہے کہ چینی سائنس دانوں نے دسمبر 2019 میں ووہان اور گردونواح میں 174 کیسز کی اطلاع دی تھی ۔ ان میں 100 کی لیبارٹری ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی تھی ، مزید 74 مریضوں کی کلینیکل تشخیص کے ذریعے نشاند ہی کی گئی ۔ پیٹر بین کاکہنا ہے کہ ان کیسز کی تعداد سنگین ہوسکتی تھی جن کا اندازہ ابتدا میں چینی ڈاکٹرزنے لگایا، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس مرض سے دسمبر میں ووہان میں ایک اندازے کے مطابق 1000 سے زیادہ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مشن میں جس میں 17 ڈبلیو ایچ او کے سائنسدان اور 17 چینی شامل تھے ،انہوں نے پہلے دسمبر میں کورونا وائرس کے ابتدائی کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس جینیاتی مواد کی قسم کو جانچنے کیلئے وسیع اندازمیں دیکھا تھا۔
خیال رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا ۔اس کے بعد روزانہ ایک سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 15 دسمبر تک کوویڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی تھی جبکہ 17 دسمبر کو پہلی بار 10 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 93 لاکھ 88 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 24 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے جہاں 4 لاکھ 97 ہزار 174 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 82 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 764 اور ایک کروڑ 9 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 294 اور 98 لاکھ 34 پزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں 40 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 80 ہزار 126 ہے۔برطانیہ، وائرس کی تیسری اور بدترین لہر کا شکار ہے، برطانیہ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 17جولائی تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے، برطانیہ میں 40 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 17 ہزار 166 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 34 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 81 ہزار 814 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دنیابھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 8کروڑ 14لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 2 کروڑ 53 لاکھ 54 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- a day ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 12 hours ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 13 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 13 hours ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- a day ago

