Advertisement
پاکستان

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کسی بھی بنچ کا حصہ ہونے سے معذرت

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا جس میں انہوں کسی بھی بنچ کا حصہ ہونے سے معذرت کر لی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 16th 2021, 2:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی  نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے نام خط میں کسی بھی بنچ کا حصہ ہونے سے معذرت کی۔ جس کے بعد چیف جسٹس گلزار احمد نے انہیں سپریم کورٹ کے کسی بنچ میں شامل نہیں کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی رواں ہفتے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز سے متعلق کیس میں اپنا اختلافی نوٹ تحریر کرینگے۔ 

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق اخباری خبر پر نوٹس لیا تھا، جس پر بعد ازاں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت کی تھی اور جسٹس عیسیٰ اس بینچ کے رکن تھے۔تاہم اس کیس کو دوسری سماعت میں ہی وزیراعظم کی جانب سے خبر کی تردید کے بعد نمٹا دیا گیا تھا اور تحریری فیصلہ بھی جاری کیا تھا، تحریری فیصلے میں چیف جسٹس نے لکھا تھا کہ یہ انصاف اور معزز جج (جسٹس عیسیٰ) کے مفاد میں ہوگا کہ انہیں وزیراعظم سے متعلق مقدمات کی سماعت نہیں کرنی چاہیے۔

 

 

Advertisement