اسلام آباد : وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے 65 برس اور اس سے زائدعمرکے شہریوں کیلئے کورونا وائرس ویکسین کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاکہ مجھے کورونا ویکسین رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ کورونا ویکسین رجسٹریشن کیلئے قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 1166پر میسج کریں ۔انہوں نے بتایا کہ انشا اللہ 65 برس اوراس سے زائد عمر کے افراد میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز مارچ 2021ء سے ہوجائے گا۔
Pleased to announce that registration for getting covid vaccine is now open for all citizens 65 and above. Just write down ur CNIC number and send message on 1166. Inshallah vaccinations for this age group will start in march
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 15, 2021
2فروری کو وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان مین کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغا زکیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے میں صحت کے عملے کو ویکسین لگائی جائے گی جبکہ ہر شہری کو ویکسین مفت لگائی جائے گی ۔ دوسرے مرحلے میں 60 سال یا اس سے بڑی عمر کے جبکہ تیسرے مرحلے میں 18 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ڈر گ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ملک میں بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے تین کورونا وائرس ویکسینز کی منظوری دے دی ہوئی ہے۔ ویکسینز میں روسی اسپتنک 5 ، آکسفورڈ – آسٹرا زینیکا اور چین کی سائنوفارم شامل ہیں۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید26افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12 ہزار333ہوگئی ہے ۔گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے فعال کیسز کی تعداد 25ہزار 747 ہوگئی ، جبکہ اب تک کورونا کے5لاکھ564ہزار077کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹیرف محصولات میں کمی پر بھی اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 2 گھنٹے قبل

پشاور زلمی کا پاک فضائیہ کے پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 4 گھنٹے قبل

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع
- 6 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 3 گھنٹے قبل