جی این این سوشل

تفریح

ماڈل و ادکارہ نادیہ حسین بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

کراچی :پاکستان کی معروف ماڈل و ادکارہ نادیہ حسین بھی عالمی وبا کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگیئں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نادیہ حسین نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے
نادیہ حسین نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے

 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی ۔

 

نادیہ حسین نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، اللہ کاشکر ہے کہ ابھی تک کوئی سنجیدہ علامات نہیں ہیں ،2 دن سے بخار تھا ، باقی سب ٹھیک ہے ۔

اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کورونا وائرس کی چوتھی لہر پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی اداکاروں کو متاثر کرچکی ہے ۔

علاقائی

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

فضائی  آلودگی  اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے  تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے  پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان : صہیونی فورسز کی  جارحیت سے  مزید 78 افراد شہید

اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی  حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں  شدید بمباری کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔ 

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک  14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے  پاکستان ٹور کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،شیڈول کے مطابق ٹرافی کا ٹورآج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ 
چیمپئنز ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی  جس دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
 اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم  سمیت اسکول کالجز اور مختلف جگہوں پر لے جایا جائے گا، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بعد ٹرافی 17 نومبر کو ٹیکسلا  جبکہ 18 نومبر کو خانپور میں لےجایا جائے گا۔
19 نومبر کو  مری  جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی  ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر  جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جبکہ   6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت  میں ٹرافی ٹور ہو گا،آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll