Advertisement
پاکستان

آرمی چیف کا شہدائے پولیس کو خراج عقیدت

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدائے پولیس کے موقع پر پاکستان پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے امن و استحکام کے لیے پولیس کا زبردست کردار ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اگست 4 2021، 11:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم شہدائے پولیس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ایک خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پاکستان پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر  کے مطابق  آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کے فرض کی ادائیگی کے دوران پاکستان پولیس نے یادگار قربانیاں دی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پولیس کے شہدا کی قربانیوں سے ملک میں امن اور استحکام کا رستہ ہموار ہوا۔ ملک میں امن واستحکام کیلئےپولیس کاکردارقابل فخرہے، دہائیوں سےپولیس اہلکارجانفشانی سےاپنےفرائض انجام دےرہےہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے جس کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔

Advertisement
Advertisement