جی این این سوشل

پاکستان

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کل " یوم استحصال " منایا جائے گا

لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب رہنے والے کشمیری بھارت کی فرقہ پرست بی جے پی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے خلاف جمعرات کو یوم استحصال منائیں گے اور بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کل " یوم استحصال " منایا جائے گا
دنیا بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کل " یوم استحصال " منایا جائے گا

تفصیلات کے  مطابق  آزاد کشمیر،پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت میں ریلیاں نکالیں گے۔ بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا، حریت کانفرنس کی پوری قیادت اور آزادی پسند کارکنوں کو فرضی مقدمات میں جیلوں،عقوبت خانوں اور گھروں میں نظربند کیا گیا جس کے خلاف کشمیری احتجاج کریں گے اور مقبوضہ علاقہ میں ہڑتال کی جائے گی۔ بھارت نے نئے اقدامات کی آڑ میں سینکڑوں حریت رہنماوں اور آزادی پسند کارکنوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ مقبوضہ علاقہ میں ہزاروں افراد کالے قوانین کے تحت مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ حریت کانفرنس نے اس موقع پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عالمی قانون کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے دفعہ 370کی منسوخی کے ذریعے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے مقبوضہ علاقے کا فوجی محاصرہ کر لیاتھا۔کل مکمل ہڑتال اور سول کرفیونافذ کیاجائے گا اورشام آٹھ سے ساڑھے آٹھ بجے تک بلیک آئوٹ کیاجائے گا جوکل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے جاری احتجاجی کیلنڈر کے تحت اس دن سے شروع ہونے والے’’عشرہ مزاحمت ‘‘ کاحصہ ہوگا۔احتجاجی کیلنڈر کے مطابق پانچ اگست کو لال چوک کی طرف مارچ بھی کیا جائے گا اور سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے جبکہ دس روز تک روزانہ شام کو خصوصی دعائیہ مجالس کااہتمام کیاجائے گا۔ کشمیری 11 اگست کو شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز اور دیگر شہداء کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔

بشکریہ : اے پی پی ، ریڈیو پاکستان

جرم

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے  حملے میں ہلاکتوں کا  واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔

چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے  8 افراد ہلاک  جبکہ  17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔

تحقیقات کے مطابق طالب علم  مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ  کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا  تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور  اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، عون چوہدری

حکومت پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے، رہنما استحکام پاکستان پارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، عون چوہدری

رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے،ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے

رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی آزاد ریاست کی اہمیت کو جاننا ہے، ایسے کونسے ملک دشمن عناصر ہیں جو جلاؤ ،گھیراؤ کی فضا پیدا کرتے ہیں؟، ہمیں ان ممالک کو دیکھنا ہے جو آزاد ریاستیں نہیں ہیں۔آزاد ریاست اللہ کی ایک نعمت ہے، ایک جماعت اعلان کرتی ہے فلاں تاریخ کو اسلام آباد پر حملہ کریں گے، حقیقی آزادی کیلئے نکلنا ہے، آپ کی حقیقی آزادی ایک شخص پر منحصر ہے، آپ اپنے ملک میں قانون کو دیکھیں۔

عون چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگ مدینہ کی ریاست کی بات کیا کرتے تھے انہوں نے بدتہذیبی ،بدمعاشی کے کلچر کو فروغ دیا ہے، اپنے بچوں کو سڑکوں پر لانے سے کیا حقیقی آزادی ملے گی؟، ہم اپنے بچوں کو استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ڈیجیٹل دہشتگردی پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، بیرون ملک بیٹھ کر افواج پاکستان کے خلاف مہم چلاتے ہیں، یہ بیرون ملک بیٹھ کر فلسطین یا کشمیر کیلئےمہم کیوں نہیں چلاتے۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ 9مئی والا واقعہ دوبارہ دہرانا چاہتے ہیں، پاکستان کے عوام اب آپ کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے، سیاسی موومنٹ یلغار،حملہ یا آگ لگانے سے نہیں چلتیں، آپ کے اندر جو سانپ ہیں وہ ملک دشمن ہیں۔ ہم بھی تبدیلی کی جدوجہد میں شامل تھے مگر تبدیلی کا نعرہ عثمان بزدار اور فرح گوگی پر ختم ہوا، ہماری جدوجہد عثمان بزدار یا فرح گوگی کیلئے نہیں تھی، پی ٹی آئی دور کرپشن کی تاریخی داستانیں رقم ہوئیں جو پہلے کبھی نہیں سنیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پی ٹی آئی سے اصولی اختلاف ہے، آپ کو ٹاسک ملا ہے کہ ملک میں آگ لگانی ہے، آپ انشاءاللہ 24نومبر کو مایوس ہوں گے، آپ کے مشیر سب سے بڑے سانپ ہیں ،ان کو کچلیں، یہ وہی مشیر ہیں جو کہتے تھے لٹا دیں گے، جلادیں گے، گھیراؤ کریں گے۔ آپ ہم سے آکر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات لانے والی بات کریں، آپ ہر تیسرے دن کہتے ہیں اسلام آباد پر یلغار کرنے آرہے ہیں، آپ پاکستان کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ پنجاب حکومت نے عوام کو سہولت دینے کیلئے بہت سارے پراجیکٹس کے اعلانات کیے ہیں ، اگر پنجاب حکومت یہ اقدامات کردیتی ہے تو بہت بڑا گیم چینجر ہوگا، جلسہ رکھنے سے اگر عوام کو کچھ ملنا ہے تو ہم بھی رکھ لیتے ہیں، جلسہ ،جلوس تو انتخابات اور سیاسی فضا کیلئے ہوتا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

"ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے اسموگ میں کمی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

مشرقی ہواؤں کے رخ میں  تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

"ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے اسموگ میں کمی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ میں  تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

پنجاب میں سموگ کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو کئے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی،

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، جبکہ لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے ۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  اسموگ پھیلانےوالے ذرائع کے تدارک کی بھرپور کوششیں جاری رہیں گی،اسموگ سے بچاؤ کے لیے ہر شہری کاتعاون لازمی ہے،اسموگ خاتمے کیلئے کردار ادا کرنیوالا ہر ادارے کاافسر اورعملے کا فرد ہیرو ہے،مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کیلئے کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll