جی این این سوشل

پاکستان

پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی اصل جگہ پر آگئی ہیں : شیخ رشید

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نالائق اپوزیشن کو یقین ہے اگلے 5 سال بھی عمران خان کے ہیں، دونوں پارٹیوں میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی جاری ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی اصل جگہ پر آگئی ہیں : شیخ رشید
پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی اصل جگہ پر آگئی ہیں : شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو سمجھ آگیا ہے، ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں مودی ملوث ہے، خطے میں حالات تیزی سے بدلنے جارہے ہیں، 6 ماہ بہت اہم ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست نہیں دی، ہمیں شک ہے شہباز شریف اپنے راستے بنارہے ہیں، نواز شریف کو الیکشن کے دنوں میں سیدھا جیل نہ جانا پڑجائے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں اور اب پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار شروع کر دی گئی ہے ۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ  لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نواز شریف کو۔ شہباز شریف کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر جیل نہ جانا پڑے۔

 

 

 

پاکستان

سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا۔

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس کیس کل سماعت کےلئے مقرر کر لیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر افغان بینچ میں شامل ہوں گے۔

فیصل واوڈا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران بھی فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ذکر ہوا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا

51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر زراعت رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے  سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا

ایران کی عدالت نے سابق وزیر زراعت کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے مقدمے کی سماعت کے بعد سابق وزیر زراعت جواد ساداتی کو 3 سال قید کی سزا سنائی، 51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر رہے اور ان کے استعفیٰ دینے کے بعد کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر زراعت پر مویشیوں کی خرید و فروخت کے ایک مبینہ اسکینڈل کی بنیاد پر کیس چلایا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 10 افراد کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول سے اتفاق نہیں کروں گا: اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی کی موجودگی اسرائیلی جانوں کے غیر ضروری نقصان کا باعث بنے گی، یوو گیلنٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول سے اتفاق نہیں کروں گا: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے اور حماس کے خاتمے کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوجی حکمرانی سے اتفاق نہیں کرتے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گیلنٹ نے ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کی شکست کے بعد اسرائیل کے غزہ پر کنٹرول نہ کرنے کا اعلان کریں۔

گیلنٹ نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی کی موجودگی اسرائیلی جانوں کے غیر ضروری نقصان کا باعث بنے گی۔  انہوں نے حماس کی متبادل گورننگ باڈی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی لیکن انہیں ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔

 گیلنٹ نے کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ جلد ہی ہم سے یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہا جائے گا کہ اسرائیلیوں کو شمال میں اپنے گھروں کو معاہدے کے ذریعہ واپس جانا چاہیے یا ان کی واپسی فوجی کارروائی کے ذریعہ ہونا چاہیے۔

رفح میں فوجی آپریشن کے حوالے سے اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تنازع کے بارے میں گیلنٹ نے کہا کہ ہم اس تنازع کو انٹرویوز اور بیانات کے ذریعہ نہیں بلکہ بند کمروں میں حل کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ی بات بھی قابل غور ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے انتظام کے حوالے سے ناقص منصوبہ بندی کی روشنی میں نیتن یاہو اور فوج کے درمیان تناؤ کی کیفیت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll