اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 18 محکموں کی تنخواہوں میں25 فیصد مجوزہ اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق 100 فیصد ایڈہاک ریلیف لینے والی ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوگا۔

جی این این کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد ایوان صدر، وزیر اعظم سیکریٹریٹ ،سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ایف بی آر ،شعبہ صحت،نیب،اعلیٰ عدلیہ اور وفاقی پولیس کے ملازمین بھی تنخواہوں میں اضافہ سے محروم رہیں گے۔
موٹروے پولیس،ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس،انٹیلی جنس بیورو،آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کے ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھیں گی۔ اسی طرح لاء اینڈ جسٹس کمیشن،پارلیمانی افیئر ڈویژن اور اسلام آباد ماڈل پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب 2 لاکھ 96 ہزار470 ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اہڈہاک اضافے سے قومی خزانے پر 21ارب سالانہ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایسے ملازمین جن کوپہلے ہی 100فیصد اہڈہاک ریلیف مل رہا ان کو موجودہ اضافہ نہیں ملے گا۔ موجودہ اضافہ ان ملازمین کے لیے ہو گا جن کو بنیادی تنخواہ کے برابر اضافی تنخواہ یا پرفارمنس الاؤنس نہیں دیا جارہا۔
حکام کے مطابق متعددوفاقی اداروں کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا تین سو فیصد تک الاؤنس کی مد میں دیا جا رہا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کے لیے ایڈہاک ریلیف دیا جا رہا ہے۔

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 15 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 11 گھنٹے قبل

قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 2 گھنٹے قبل

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش، موسم خوشگوار
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان: ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
- 30 منٹ قبل

محکمہ موسمیات کی طرف سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے، نیتن یاہو
- 2 گھنٹے قبل

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 13 گھنٹے قبل

اسرئیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیاتو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی
- ایک گھنٹہ قبل

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 11 گھنٹے قبل

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 13 گھنٹے قبل