Advertisement
پاکستان

دوسروں پر الزام لگانے والے عمران خان کا اپنا وڈیو سکینڈل پکڑا گیا: مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے خلاف سینٹ ٹکٹ بیچنے پر ان کی اپنی جماعت نے بغاوت کردی۔عمران صاحب نے دوسروں پر ووٹ کی خریدوفروخت کا الزام لگایا اور اپنا وڈیو سکینڈل پکڑا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 16th 2021, 4:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ دو ہفتے سے عمران صاحب اوپن بیلٹ کا شور مچا کر ہلکان ہورہے تھے، اب پتہ چلا کہ پارٹی نے بغاوت کردی ہے، پارٹی کی بغاوت نے عمران صاحب کے اوپن بیلٹ کے شوشے کی قلعی کھول دی ہے ۔قوم کو پتہ چل گیا ہے کہ اوپن بیلٹ کا شور عمران صاحب اپنی پارٹی کو بلیک میل کرنے کے لئے کررہے تھے ۔

ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب نے دوسروں پر ووٹ کی خریدوفروخت کا الزام لگایا اور اپنا وڈیو سکینڈل پکڑا گیا، عمران صاحب نے دوسروں پر الزام لگایا اور خود آٹا چینی دوائی چوری میں پکڑے گئے، عمران صاحب نے دوسروں پہ الزام لگایا خود گیس بجلی اور ایل این جی چوری میں پکڑے گئے۔ دوسروں پر منی لانڈرنگ اور چوری کا الزام لگایا اور عمران صاحب خود فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب جس چیز کا شور کرتے ہیں اور نوٹس لیتے ہیں اُسی میں خود چور نکلتے ہیں، دوسروں کے خلاف کرپشن کا شور مچانے والے عمران صاحب کی چوری ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پکڑ لی۔ 

 

Advertisement