کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار احسن محسن اکرام نے انسٹا گرام پر اپنی قریبی دوست اور اداکارہ منال خان کی انگوٹھی پہنے ایک تصویر شیئر کی ہے ۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی دوستی کے چرچے ہر جگہ مقبول ہیں اور آئے روز ان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں ، اپنی پوسٹس میں بھی یہ دونوں ایک دوسرے کے لیےاظہار محبت کرتے نظر آتے ہیں ۔
گزشتہ روز ویلنٹائن ڈے کے موقع پر انسٹاگرام پر اداکار احسن محسن اکرام کی جانب سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ نے دونوں اداکاروں کے چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ۔احسن کی جانب سے دو تصاویرشئیر کی گئیں ، جن میں سے ایک تصویر میں خوبصورت جوڑا ایک ساتھ کھڑا ہے جبکہ دوسری تصویر میں منال خان نے اپنا آدھا چہرا اپنے ہاتھ سے چھپایا ہوا ہے اور اُن کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں ایک انگوٹھی بھی نظر آرہی ہے۔ احسن محسن خان نے اپنی اس پوسٹ کے عنوان میں منال خان کو ویلنٹائنز ڈے کی مبارکباد بھی دی ہے ۔
View this post on Instagram
فوٹو اینڈویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان کی جانب سے احسن محسن اکرام کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں بے حڈ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ منال خان نے تصویر کو ایک خوبصورت عنوان بھی دیا .
ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد دونوں کے پرستاروں کی جانب سے بے تابی سے یہ سوالا ت کیے جا رہے ہیں کہ کیا دونوں نے منگنی کر لی ہے ؟َ بظاہر تو ان تصاویر نےان کے تعلق کی تصدیق خود ہی کردی ہے تاہم منال خان اور محسن احسن کی جانب سے باقاعدہ کسی تقریب کا اعلان نہیں کیا گیا ۔
واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 4 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 3 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 3 hours ago

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 4 hours ago

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
- 5 hours ago

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹیرف محصولات میں کمی پر بھی اتفاق
- 6 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 2 hours ago

پشاور زلمی کا پاک فضائیہ کے پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان
- 7 hours ago

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع
- 6 hours ago