Advertisement
علاقائی

حکومت پنجاب کا مختلف اضلاع میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اگست 4 2021، 8:17 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

این سی او سی اور  گورنمنٹ پنجاب کی سفارشات کے مطابق پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اورسیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے لاک ڈاون کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں ہو گا۔ تمام  کاروباری مراکز کےاوقات رات 08 بجے تک ہوں گے۔ہفتہ اور اتوار چھٹی کے دن تمام۔کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

مزید پڑھیں : یو اے ای کا رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئےبڑا اعلان

تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، طبی مراکز صحت، ویکسینیشن سینٹرز پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتے ہیں۔

 پیٹرول پمپ، تندور، بیکری گروسری کریانہ سٹور،ڈیری شاپس ،سویٹ شاپس پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کر سکتی ہیں۔

پھل اور سبزی کی دکانیں، چکن اور میٹ شاپس فوڈڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔

کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز پورا ہفتہ کام کریں گی۔

 کال سینٹرز اورمیڈیا ہاوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور  منڈیاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔

تمام قسم کی منڈیاں ( سبزی، پھل،اناج اور مویشی) ہفتہ بھر کھلی رہیں گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر 

فارمیسی، میڈیکل سٹورز، مراکز صحت، ویکسینیشن سینزترزپٹرول پمپ، تندور، بیکریز ،دودھ کی دکانیں، فوڈ ٹیک اوے، ای کامرس، کورئیر پوسٹل سروسز،گیس پانی بجلی کے دفاتر، سیلولر کمپنی، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپواور ہر طرح کی منڈیوں کو 24 گھنٹے 7 دن کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

تمام مزارات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ تمام سینما گھر مکمل بند رہیں گے۔

تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

اِن ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

آوٹ ڈور ڈائننگ کی سخت ایس او پیز کےتحت رات 10:00بجے تک اجازت ہو گی۔ منتخب اضلاع  میں  8 اگست سےان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

آوٹ ڈور تقریبات کی 400 افراد کی گنجائش کے ساتھ رات 10:00 بجے تک اجازت ہو گی۔  جمز میں صرف ویکسینیٹڈ لوگ ورزش کے لیے آ سکتے ہیں۔

صوبہ بھر کے تمام سیاحتی مقامات کو ایس او پیز کے مطابق  کام کرنے کی اجازت ہے۔

تمام انٹرٹینمنٹ مراکز، تفریحی پارکس اور سویمنگ پول مکمل طور پر بند رہیں گے۔

ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس جیسے کہ مارشل آرٹس ،کبڈی اور رگبی وغیرہ  پر مکمل پابندی ہو گی ۔

ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی۔

تمام پبلک ٹرانسپورٹ  کو٪50 گنجائش کے ساتھ چلنے کی  اجازت ہو گی ۔دوران سفر ہر قسم کی رفرشمنٹس پر مکمل پابندی ہو گی۔

مال بردار گاڑیوں ، ایمبولینسز، طبی شعبے سے وابستہ گاڑیوں کو استثنی حاصل ہے۔ ٹرین سروس کل گنجائش کے70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔

صعنت اور زراعت کے شعبے کو استثنی حاصل ہو گا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ان ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔

سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے عوام سے گزارش کی ہے کہ تمام شہری ماسک کی پوری طرح پابندی کریں اوربار بار ہاتھ دھوئیں۔ بلاضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں جبکہ لاک ڈاؤن کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہو گا ۔

Advertisement
اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات،مسئلہ فلسطین سمیت مختلف اُمورپر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات،مسئلہ فلسطین سمیت مختلف اُمورپر تبادلہ خیال

  • 5 گھنٹے قبل
شواہد موجود ہیں کہ بھارت سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں،آئی ایس پی آر

شواہد موجود ہیں کہ بھارت سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں،آئی ایس پی آر

  • 7 گھنٹے قبل
2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز’’ہنگور‘‘ پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، نیول چیف

2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز’’ہنگور‘‘ پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، نیول چیف

  • 7 گھنٹے قبل
آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہو جائے گی فیصل واوڈا

آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہو جائے گی فیصل واوڈا

  • 3 گھنٹے قبل
امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرے گا، مذاکرات نہیں کریں گے،ایرانی سپریم لیڈر

امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرے گا، مذاکرات نہیں کریں گے،ایرانی سپریم لیڈر

  • 6 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے

  • 2 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  • 8 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 3 خارجی جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 3 خارجی جہنم واصل

  • 5 گھنٹے قبل
قومی ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ میں بدترین ناکامی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ 

قومی ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ میں بدترین ناکامی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ 

  • 8 گھنٹے قبل
اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما جاں بحق

اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما جاں بحق

  • 3 گھنٹے قبل
 غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی،آئی ایس پی آر

 غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی،آئی ایس پی آر

  • 9 گھنٹے قبل
باجوڑ:سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، ریحان زیب اور مولاناخان زیب کےقتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا

باجوڑ:سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، ریحان زیب اور مولاناخان زیب کےقتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement