Advertisement
پاکستان

کیچ میں دہشتگردوں کی ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ ، سپاہی شہید

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسد مہدی شہید ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 16th 2021, 5:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے  علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں نے ایف سی چیک  پوسٹ پر فائرنگ کی،دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسدمہدی شہیدہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گزشتہ رات این 85 ہائی وے ایف سی  کی پوسٹ پر حملہ کیا، فورسز نے علاقے کامحاصرہ کر کے دہشتگردوں کے فرارکے ممکنہ راستے بند کر دیئے،علاقے میں سرچ اینڈکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Advertisement