Advertisement

بنگلہ دیش : شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ، آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد ہلاک

ڈھاکہ: شمال مغربی بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی قہر بن کر ٹوٹ پڑی ، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Aug 6th 2021, 2:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلہ دیش  :  شادی کی خوشیاں  ماتم میں بدل گئیں ، آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد ہلاک

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق یہ  افسوس ناک واقعہ بدھ کے روز پیش آیا  جب شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ،  شادی کی تقریب میں شرکت کرنےکیلئے جانیوالی کشتی پر آسمانی بجلی گر گئی ۔ قصبے کے ایک سرکاری منتظم  کے مطابق دولہا اور اس میں سوار دیگر افراد دلہن کے گھر جا رہے تھے جب د ریائے پدما کے کنارے پر پہنچتے ہی آسمانی بجلی کشتی  پر آگری ۔

آسمانی بجلی گرنے کے اس واقعے میں  زخمی ہونے والوں  میں دولہا بھی شامل تھا  ، تاہم خوش قسمتی سے  دلہن کشتی پر سوار نہیں تھی ۔کشتی میں سوار افراد نے جان بچانے کیلئے شیب گنج کے ندی کنارے قصبے میں  پناہ لی ۔

جنوبی ایشیائی ملک میں ہر سال آسمانی بجلی گرنے سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوتے ہیں ، جن میں زیادہ تر کسان اپنے کھیتوں میں  جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بنگلہ دیش میں  2016 میں آسمانی بجلی سے 200 سے زائد اموات ہوئیں ،جبکہ مئی میں ایک ہی دن میں  82 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، حکومت نے 2016 میں آسمانی بجلی کو قدرتی آفت قرار دیا تھا ۔

سرکاری رپورٹس کے مطابق ، بنگلہ دیش میں آسمانی  بجلی گرنے کے واقعات میں  زیادہ تر اموات مارچ اور جولائی کے درمیان ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خطرناک  آسمانی بجلی کے گرنے  میں اضافے کا تعلق جنگلات کی کٹائی سے ہے ۔ بنگلہ دیش میں  موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور آسمانی بجلی سے ہونے والی اموات کی تعداد کو کم کرنے کے لیے لاکھوں کھجور کے درخت لگائے ہیں۔دریں اثنا ، بدترین فضائی آلودگی اور گلوبل وارمنگ بھی بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے کی فریکوئنسی میں اضافے  کاباعث بن رہی ہے ۔

Advertisement
بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

  • 5 گھنٹے قبل
ایران پر  منظوری کے بغیر حملہ، ایوان میں ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام

ایران پر منظوری کے بغیر حملہ، ایوان میں ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام

  • 5 گھنٹے قبل
پاک امارات  مشترکہ وزارتی کمیشن،سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر یو اے ای ویزا کی شرط ختم

پاک امارات مشترکہ وزارتی کمیشن،سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر یو اے ای ویزا کی شرط ختم

  • 4 گھنٹے قبل
پاراچنار کے علاقے اپر کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق

پاراچنار کے علاقے اپر کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق

  • 4 گھنٹے قبل
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں  سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • ایک گھنٹہ قبل
فتنۃ الخوارج سے جھڑپ میں شہید میجر معیز کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل  کی شرکت

فتنۃ الخوارج سے جھڑپ میں شہید میجر معیز کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل کی شرکت

  • 3 گھنٹے قبل
ایرانی پارلیمنٹ میں  عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری

ایرانی پارلیمنٹ میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری

  • ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون  بارشوں کا سلسلہ شروع، نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، نشیبی علاقے زیر آب

  • 5 گھنٹے قبل
مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

  • 3 گھنٹے قبل
خان یونس میں حماس کے حملے میں پلاٹون کمانڈر سمیت 7 صہیونی فوجی  ہلاک

خان یونس میں حماس کے حملے میں پلاٹون کمانڈر سمیت 7 صہیونی فوجی ہلاک

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی ، انڈیکس میں  ایک ہزار  پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی ، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ

  • 4 گھنٹے قبل
اگر ایران نے جوہری تنصیبات کی بحالی کی کوشش کی تو  دوبارہ حملہ کریں گے، ٹرمپ

اگر ایران نے جوہری تنصیبات کی بحالی کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کریں گے، ٹرمپ

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement