سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ ریفرنس: الیکشن کمیشن کے تمام ارکان کل سپریم کورٹ طلب
اسلام آباد: سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے سےمتعلق صدارتی ریفرنس پرسماعت ،چیف جسٹس آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنرسمیت الیکشن کمیشن کے تمام ارکان کوکل عدالت طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر سے سوالات کرنا چاہتے ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ الیکشن خفیہ ہو مگر شکایت پر اس کی جانچ پڑتال ہو سکے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے عام تاثر ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوتی ہے ،آئین شفافیت یقینی بنانے کا کہتا ہے تو الیکشن کمیشن ہر لحاظ سے بااختیار ہے۔
جسٹس یحیٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سیکرٹ بیلٹ سے ہوتے ہیں لیکن کاؤنٹر فائلز ہوتی ہیں، جب تنازع ہوتا ہے تو کاؤنٹر فائلز لی جا سکتی ہیں۔جسٹس یحیٰ آفریدی کا کہنا تھا کیا الیکشن رولز کے ان سیکشنز کے نیچے بھی سینیٹ الیکشن کی ووٹوں کی جانچ ہو سکتی ہے؟وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے مطابق کرپٹ پریکٹس کو روکنے کا طریقہ کار دیا گیا ہے۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن وفاقی اور بلدیاتی حکومتیں صوبائی حکومتوں کے ادارے ہیں۔ صوبائی اسمبلی قانون سازی سے وفاقی ادارے کو پابند بناتی ہیں۔پارلیمان نے سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی ترمیم نہیں کی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کہیں گے کہ سیکرٹ بیلٹ ہے اور ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیکریسی آرٹیکل 226 کا مینڈیٹ ہے ، بعض اوقات عدالتی تشریح کی ضرورت ہوتی ہےعدالت تشریح کرتی ہے اور پارلیمنٹ اسکے مطابق ترمیم کرتی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے اختیارات کو کوئی قانون کم نہیں کر سکتا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ انتخابات میں کرپشن روکنے کی پولنگ اسکیم طلب کرلی ۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کو کل سپریم کورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 23 دسمبر کو صدر مملکت کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا تھا۔
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 2 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 2 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 7 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 7 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 3 گھنٹے قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 7 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 3 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 6 گھنٹے قبل