لاہور : مسلم لیگ ن نائب صدر مریم نوازکاکہنا ہے کہ ہم پرامن طریقے سے الیکشن مہم چلارہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی اپنی جماعت میں ارکان ٹکٹوں کی تقسیم پر کھڑے ہوگئے ، جو حالات دیکھ رہی ہوں شاید سینیٹ انتخابات کے دوران ہی عدم اعتماد آ جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ہر صوبے سے لوگ کھڑے ہو گئے ہیں ؟ کیا 22سالہ جدوجہد میں ایک بھی ایسا انسان نہیں ملا جو آپ کے ساتھ جدوجہد کررہا ہے اور آپ اس کو سینیٹ کا ٹکٹ دیتے۔ ان کاکہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متفقہ امیدوار ہیں اور پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے متفقہ امیدوار لائیں گے اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم توڑنے کا خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے ،جو حالات چل رہے ہیں یہ نہ ہو سینیٹ الیکشن کے دوران ہی عدم اعتماد ہو جائے ، انہوں نے ملین ایئر بلین ایئر کو ٹکٹ دیئے،اس کا مقصد ہے کہ اپنے پیسے سے ووٹ خریدو اور سینیٹ میں آجاؤ، جن کو پیرا شوٹ کے ذریعے ٹکٹ دی گئی ان کے خلاف عوام کا غصب آئے گا۔
مریم نواز نے کہاکہ حکومت اپنی شکست دیکھ کراوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ، پرامن ریلی کونقصان پہنچانے کی کوشش کی توجواب دیاجائےگا۔ مریم نواز نے کہاکہ اس وقت دھمکیوں کی سیاست ہو رہی ہے، اصل بات یہ ہے کہ عوام پر جو لوگ مسلط کیے جارہے ہیں، ہمیں عوام کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ان کا راستہ روکنا ہے، مہنگائی سے مارے عوام میں اضطراب اور بے چینی ہے۔ ملک میں روزانہ اشیا خوردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سینیٹ میں اچھے اور سیاسی لوگ آئیں، وہ لوگ آئیں جن کی سیاسی جدوجہد ہے، مجھے فخر ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں سب کارکنوں کو ٹکٹ ملے ہیں اور ایسے لوگوں کو ٹکت ملے ہیں جو کروڑ پتی یا ارب پتی نہیں بلکہ سادہ سے کارکن اور مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ میر امرنا جینا اس ملک میں ہے ، ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے حکومت کو درخواست نہیں دوں گی ، میری اپنی صحت کامسئلہ ہے سرجری پاکستان میں نہیں ہو سکتی ۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہاکہ خواہش ہے حکومت جانے کے بعد بھی پی ڈی ایم اکٹھی رہے ،پی ڈی ایم توڑنے کا خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے ،ان کی اپنی جماعت ہی روپڑی کہ خداکاواسطہ توڑجوڑ بند کرو،انہوں نے کہاکہ یہ بات چیت ہو رہی ہے مریم کو باہر بھیجو معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ،مریم باہر نہیں جائے گی ،ایک مریم سنبھالی نہیں جارہی نوازشریف کولے آوگے تو کیا بنے گا۔
لیگی رہنما نے کہاکہ پی ڈی ایم کو بیک ڈور رابطوں کی ضرورت نہیں ، ہمارے ایم پی اے کو فون پر کہاگیاآپ کی فائلز پڑی ہیں ،اپنی جماعت کو دھوکا دو،اب ایم این اے ،ایم پی ایز کو فون کرنے والوں سے ڈیل کرناآگیا ہے۔ساری توجہ آپ نے اپوزیشن پر دی اس میں بھی ناکام ہورہے ہیں ، عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے ملک تباہ ہو رہا ہے اور الزام آپ بیوروکریٹس پر ڈال رہے ہیں ۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 15 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 13 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 10 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 13 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 16 گھنٹے قبل



