جی این این سوشل

پاکستان

انجینئر اعزاز احمد نے بطور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی چارج سنبھال لیا

لاہور : وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ، انجینئر اعزاز احمد نے منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انجینئر اعزاز احمد نے بطور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی چارج سنبھال لیا
انجینئر اعزاز احمد نے بطور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی چارج سنبھال لیا

این ٹی ڈی سی کے ترجمان نے بتایا کہ انجینئر اعزاز احمد نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے انجینئرنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) یونیورسٹی آف پنجاب سے ایم بی اے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سرٹیفائیڈ پراجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل اور دیگر تربیتی کورسز کینیڈا اور سعودی عرب کے معروف اداروں سے کیے۔ وہ این ٹی ڈی سی میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور این ٹی ڈی سی سسٹم سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سبکدوش ہونے والے منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر محمد ایوب ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ انجینئرنگ) این ٹی ڈی سی کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

دنیا

جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ

جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی  نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شمالی غزہ   اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 96 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز  کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید  جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی غزہ   اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 96 فلسطینی شہید

 شمالی غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فورسز  کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد شہید  جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کےحملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے،جبکہ  پناہ گزینوں کے  الشاطئی کیمپ پر بھی بمباری کی گئی جہاں درجنوں فلسطینیوں کے شہید ہونے اطلاعات سامنے آر ہی ہیں۔

دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 59 افراد شہید اور  182 زخمی ہوگئے۔

 عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے لبنان کے شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے جہاں حملے  کے نتیجے میں طبی عملے کے 12 کارکن شہید ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

 شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن  بنیں گی

فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہونے کا امکان ہے،پرڈیوسر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن  بنیں گی

معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں "ناگن" بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی نے نئی آنے والی فلم کے حوالے سے  بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا موضوع بالکل نیا ہے جس  کا  پرانی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے، امید ہے فلم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔

فلم پرڈیوسر نکھل نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں ناگن کے لیے بہترین انتخاب بنادیا  ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ  بن رہی

نکھل کا مزید کہنا تھا  کہ انہوں نے  جب شردھا کپور  کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔ ہم نے اس فلم کے بنانے کے خیال کے ساتھ ہی شردھا سے رابطہ کیا تھا اور وہ جب ہی راضی ہوگئی تھیں۔ وہ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔

 فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہوسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll