صحت
حکومت کیجانب سے کین سائنو ویکسین کی قیمت مقرر
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے کین سائنو ویکسین کی قیمت مقررکردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کین سائنو ویکسین کی ایک خوراک کی زیادہ سے زیادہ قیمت 4 ہزار 56 روپے مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں : برطانیہ نے نواز شریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کردی
کین سائنو ویکسین کی 3 خوراکوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 12 ہزار 168 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نےکین سائنو کی ریٹیل قیمت مقررکرنے کی منظوری دی تھی ،جس کے بعد قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نئی قیمت کے تحت کین سائنو ویکسین کی ایک خوراک میں 169 روپے کمی آئی ہے،پہلے سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر تھی۔
علاقائی
"ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے اسموگ میں کمی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب
مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
پنجاب میں سموگ کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو کئے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی،
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، جبکہ لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے ۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسموگ پھیلانےوالے ذرائع کے تدارک کی بھرپور کوششیں جاری رہیں گی،اسموگ سے بچاؤ کے لیے ہر شہری کاتعاون لازمی ہے،اسموگ خاتمے کیلئے کردار ادا کرنیوالا ہر ادارے کاافسر اورعملے کا فرد ہیرو ہے،مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کیلئے کررہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں۔
دنیا
جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی
جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
تفریح
شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن بنیں گی
فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہونے کا امکان ہے،پرڈیوسر
معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں "ناگن" بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی نے نئی آنے والی فلم کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا موضوع بالکل نیا ہے جس کا پرانی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے، امید ہے فلم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔
فلم پرڈیوسر نکھل نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں ناگن کے لیے بہترین انتخاب بنادیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ بن رہی
نکھل کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جب شردھا کپور کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔ ہم نے اس فلم کے بنانے کے خیال کے ساتھ ہی شردھا سے رابطہ کیا تھا اور وہ جب ہی راضی ہوگئی تھیں۔ وہ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہوسکتی ہے۔
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
دنیا ایک دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا