پاکستان

یومِ استحصالِ کشمیر پر سربراہ پاک فضائیہ کا پیغام

لاہور : سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھوکا کہنا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دو سال کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 6th 2021, 4:10 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
یومِ استحصالِ کشمیر پر سربراہ پاک فضائیہ کا پیغام

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ کہ بھارت نے 2 سال سے مقبوضہ  کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے ، بھارت مقبوضہ علاقے کی حثیت، آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے ۔  

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی غاصبانہ تسلط کیخلاف پرامن جد و جہد میں بہادر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ حقِ خود ارادیت کے حصول کی جاری جدوجہد میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی مستحکم پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بارے اپنی ذمہ داری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے ۔