لاہور: وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت سمیت وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے الگ الگ ملاقات بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پنجاب کابینہ کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ترین گروپ کے معاملات بھی ملاقاتوں میں زیرغور آئیں گے ۔
وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں دنیا کے سب سے بڑے میاواکی شہری جنگل کا بھی افتتاح کریں گے جو دس ارب درختوں کی سونامی مہم کے تحت مون سون کی شجرکاری مہم کا حصہ ہے۔یہ جنگل سو کنال سے زیادہ اراضی پر قائم کیا گیا ہے اور اس میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار پودے ہیں۔ مخصوص میاوا کی تکنیک کے باعث یہ جنگ دس گنا تیزی سے بڑھتا ہے۔اس کیلئے زمین خصوصی طور پر تیار کی جاتی ہے اور بڑھوتری کی مختلف شرح والے درختوں کی مقامی اقسام کے باعث شہری جنگل تیزی سے نمو پاتے ہیں۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں مزید ترپن میاوا کی جنگلات مکمل ہو چکے ہیں جن کا مقصد شہر میں کاربن اور آلودگی کے خاتے میں مدد کرنا ہے۔ان پودوں کی بڑھوتری کی نگرانی کیلئے ان سب پر نشانات لگائے گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان لاہور کی فضا کو صاف کرنے کیلئے اس میں درخت اگانے اور اسے ماضی کی طرح باغات کا شہر بنانا چاہتے ہیں۔رواں مون سون شجر کاری مہم کے دوران ملک بھر میں پچاس کروڑ درخت لگائے جا رہے ہیں جو پاکستان میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مہم ہے۔

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 20 minutes ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- an hour ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 18 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- a day ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 18 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 days ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 18 hours ago



