سیالکوٹ : دوبئی جانے والے مسافروں کے لیے سیالکوٹ ائیرپورٹ انتظامیہ کا بڑا اقدام ، ائیرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ۔


جی این این کے مطابق دوبئی جانیوالے مسافروں کوسیالکوٹ ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے بڑی سہولت دے دی گئی ۔ ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق نجی لیبارٹری لیب کی جانب سے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ریپیڈ پی سی آر کاونٹر قائم کردیا گیا ۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت والا پہلا پاکستانی ائیرپورٹ ہے ۔ ائیر لائن کی جانب سے مسافروں کو پرواز سے 5 گھنٹے قبل ائیرپورٹ آنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ائیر پورٹ مینجر نثار احمد کاکہنا ہےکہ رہائشی ویزہ ، کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اور کیو آر کوڈ کے حامل پاکستانی سیالکوٹ سے دبئی کا سفر کرسکیں گے ۔ ائیرپورٹ پر یہ سہولت آج سے میسر ہوگی ۔
ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کے بعد فلائی دبئی، ائیر عربیہ کی دبئی اور شارجہ کے لیے مسافروں کی بکنگ کرلی گئی جبکہ آج فلائی دبئی اور 11 اگست کو ایمریٹس سیالکوٹ سے مسافروں کو دبئی لے کر روانہ ہونگی ۔دبئی کے لیے لازمی ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 6ہزار پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیاتھا۔ دوبئی حکومت کی جانب سے پاکستان سے دوبئی جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ لازم قرار دے دیا گیا ہے ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 10 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 10 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 11 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 10 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل


.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)



