بہاولپور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کسان ہمارے ملک کااثاثہ ہیں، کسانوں کو تحفظ دیاجائےتوملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوجائےگا۔
وزیراعظم عمران خان نےبہاولپورمیں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 83 لاکھ کسان ہیں ،کسان ہمارے ملک کااثاثہ ہیں، ملک کی اصل جان اس کے کسان ہیں، کسانوں کو تحفظ دیاجائےتوملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوجائےگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا وژن ہے کہ کسانوں کی آمدن دگنی کریں، کسان کوپیداوارکافائدہ نہیں ملتا،مقررہ قیمتوں سے کم پیسے ملتے تھے۔ پاکستان کی آبادی 4کروڑ سے 22کروڑ پر چلی گئی ہے، جس ملک کےپاس 12 موسم ہوں وہ ہرچیز اگا سکتاہے۔
وزیر اعظم نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس ملک سے غربت کاخاتمہ کرنا ہے، ملک ترقی اس وقت کرتا ہےجب غریب طبقے کو اوپر اٹھایا جائے،انسانیت کا تقاضا ہے جو لوگ پیچھے رہ گئے ہیں ان کواوپر اٹھایاجائے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے ڈیڑھ دو سال ملک کومستحکم کیا،ہم ملک کواور اوپر لیکر جارہے ہیں، کھانے پینے کااناج اس سال سب سے زیادہ امپورٹ کیا، ڈالرکی کمی آتی ہے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، اب کسانوں کو کارڈ کے ذریعے سبسڈی دی جائےگی، امیر ممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت نہیں ہے۔کوئی بھی خاندان صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ تک کاعلاج کرواسکتا ہے، اس سال کے آخرتک پنجاب کے سارے خاندانوں کے پاس بھی صحت کارڈہوگا۔
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 6 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 8 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 4 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 9 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 6 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 7 گھنٹے قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 4 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 2 گھنٹے قبل