رالپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خلوص نیت سے افغان مسئلے کا پرامن سیاسی حل چاہتے ہیں،پاکستان افغان امن و استحکام کے لیے کاوشیں جاری رکھے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے عالمی علاقائی اورملکی صورتحال کا جائزہ لیا۔پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر پرسیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحد کنٹرول کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے خلوص سے کوشش کی اور کرتے رہیں گے۔خطے میں استحکام کیلئےافغان امن عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار اداکرنا ہوگا۔ افغانستان میں دیرپا امن خطے کا استحکام ثابت ہوگا، غلط فہمیاں پھیلانے، قربانی کا بکرا تلاش کرنےسے اجتناب برتنا چاہیے ،سازشی عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کو درپیش کثیر النوعیت چیلنجز کا جائزہ بھی لیاگیا، جن سےنمٹنےکیلئےقومی حکمت عملی اختیارکرنےکی ضرورت پر زور دیا گیا۔
آرمی چیف نےکرونا سے نمٹنےکےلیے فارمیشنز کے تعاون کوسراہا اور مون سون، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کا سراہا۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل



