جی این این سوشل

پاکستان

وزارت خارجہ نے داسو دہشتگرد حملہ کی تحقیقات سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے داسو دہشتگرد حملہ کی تحقیقات سے متعلق تفصیلات جاری کردیں ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزارت خارجہ نے داسو دہشتگرد حملہ کی تحقیقات سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں
وزارت خارجہ نے داسو دہشتگرد حملہ کی تحقیقات سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  داسو دہشتگرد حملہ 14 جولائی کو ہوا، 10 چینی، 3 پاکستانی شہری ہلاک ہوئے تھے،پاکستان نے دہشتگرد حملے کی جامع تحقیقات کیں، ہر موقع پر نتائج سے چین کو آگاہ کیا،دہشتگرد حملے میں ملوث نیٹورک کو افغانستان میں را اور این ڈی ایس کا تعاون حاصل تھا،کالعدم ٹی ٹی پی سوات نے دشمن انٹیلی جینس ایجنسیوں کی ایماء پر حملہ کیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  دہشتگرد حملے کی تمام تر منصوبہ بندی، مواد کی فراہمی افغانستان میں ہوئی، دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی افغانستان سے پاکستان لائی گئی،گاڑی میں دیسی ساختہ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا،خود کش حملہ آور خالد عرف شیخ کو افغانستان میں تربیت دی گئی،خالد عرف شیخ کو خودکش حملے کے لیے افغانستان سے پاکستان لایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ  دہشتگرد حملے میں ملوث چند عناصر گرفتار کر لیے گئے، بقیہ افغانستان میں ہیں، افغان حکومت کو باہمی قانونی معاونت کی استدعا کی ہے، اس بردلانہ حملہ میں ملوث دیگر کی تلاش کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں،پاکستان حملہ میں ملوث تمام عناصر کی گرفتاری، انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پرعزم ہے، دشمن قوتوں کو پاکستان اور چین کے مابین آہنی دوستی کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔

پاکستان

امن اوامان کے قیام کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امیر جماعت اسلامی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امن اوامان کے قیام کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن اوامان کے قیام کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے باجوڑ میں اندوہناک واقعہ ہوا جہاں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری کو شہید کردیا گیا، باجوڑ میں سب سے بڑی جماعت ، جماعت اسلامی ہے، باجوڑ میں زیادہ تر سیاسی لوگوں کو ہدف بنایا جاتا ہے،  سکیورٹی کو یقینی بنانا وفاقی ،صوبائی اور قانون نافذ کرنے والوں کی ذمہ داری ہے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی خاموش نہیں رہ سکتی، پاکستان کا ہر فرد قیمتی ہے،ہم فوج کے جوان کیلئے بھی بات کرتے ہیں کسی جماعت کا سیاسی ورکر بھی بہت قیمتی ہوتا ہے۔ بلوچستان اور کے پی میں مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، امن وامان کی براہ راست ذمہ داری حکومت کی ہے، ہمارا ایک بیس بائیس سال کا ریکارڈ چلتا آرہا ہے، جب تک امریکا کی مدد نہیں کی تھی ہمارا پورا بارڈر محفوظ تھا، ہمارا افغانستان،بلوچستا ن اور کے پی کا بارڈر محفوظ تھا، امریکی محبت میں انہوں نے ہمیں کمزور کردیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ افغان حکومت کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،پاکستان بھی بات چیت سے مسائل حل کرے، ہم کیوں اپنے خطے پر کسی کی پراکسی لڑیں۔ مجموعی طور پر بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، حکومت بیٹھ کر مسائل حل کرنے کیلئے تیار نہیں، آپ کے بہت سی جماعتوں سے اختلافات ہوں گے،سب کو آن بورڈ لینا ہوگا،باجوڑ واقعے میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری کی شہادت کی مذمت کرتا ہوں، تمام ادارے موجود ہیں پھر دہشتگرد کہاں سے آتے ہیں اور کہاں جاتے ہیں؟ ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آپ کبھی کبھی رائی کا پہاڑ فراہم کرتے ہیں،کبھی کبھی خود ہی پہاڑ بن جاتے ہیں، پاکستان اس بدامنی کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا، امن وامان کے براہ راست اثرات معیشت پر پڑتے ہیں، یہ تو ملک میں سکول ہی بیچے چلے جارہے ہیں، تعلیم اور صحت کا حال برا ہے، جب یہ کہتے ہیں مہنگائی کم ہورہی ہے تو یہ جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں، مسئلے کیسے حل ہونگے جب انڈسٹری بند پڑی ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں نیچے چلی گئیں، ہمارے ہاں پٹرول کی قیمت برقرار نہیں بلکہ بڑھائی گئی، ونٹر پیکج میں بھی لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ کرکے لوگوں کو بے وقوف بنانے کا عمل ختم ہونا چاہیے، انہوں نے جھوٹ اور دھوکے کا سامان کیا ہوا ہے، آئی ایم ایف کا وفد تین دن آپ کے ساتھ بیٹھا ہے، حکومت کا سارا انحصار ٹیکس بڑھا کرپیسے لینے پر ہے، ایف بی آر کے 25ہزار لوگ تو کام کرتے نہیں، جاگیر دار پر اب تک کوئی ٹیکس پالیسی نافذ نہیں ہوئی۔

ان کامزید کہنا تھا کہ سولر پالیسی کسی صورت تبدیل نہیں ہونی چاہیے ، آئی پی پیز سے غلط معاہدے ختم کیے جائیں، پہلے انہوں نے واضح کہا تھا منی بجٹ نہیں لائیں گے، اب شارٹ فال پر ہر نئے دن کہتے ہیں منی بجٹ لائیں اور کبھی کہتے ہیں نہیں لائیں گے ، چیزیں مہنگی ہونے سےغریب آدمی کیلئے ہر روز ایک نیا منی بجٹ ہی ہوتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف

یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف

ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کی  جانب سے  یوٹیوبرز  کیلئے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرایا گیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی مدد سے یوٹیوبرز اب لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیولز ایک نئی  ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ کونٹینٹ کریئٹرز کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق جب دیکھنے والے جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تواس سے  تخلیق کاروں کو  فائدہ پہنچے گا، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے۔

یوٹیوب  کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔

 کونٹینٹ کریئٹرز کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین ان  موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔

فی الحال مذکورہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہےمگر جلد ہی اسے بعد  دیگر ممالک میں صارفین کے لیے بھی لانچ کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بلایا، ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll