اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں فراڈ سے بچنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے ، ٹیکنالوجی کی مدد سے الیکشن کو شفاف بنایا جا سکتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر اور نئی موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم کو نادرا کے نئے اقدامات اور پروجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ حکومت کا اصل کام شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے ،ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے پاکستان میں ایسا الیکشن کرائیں گے کہ سب نتائج قبول کریں گے ۔
انہوں نے کہاکہ معاشرے میں الیکشن کے اندر بھی فراڈ ہوتا ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ سے گھروں میں ٹھپے لگانے کے واقعات کم ہو جائیں گے ، اس طرح جعلی ووٹ ڈالنے اورٹھپے لگانے کا کلچر بھی ختم ہو جائے گا ۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ پاکستان میں تقریبا 30 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں ، کچھ لوگ ایسے ہیں جو ابھی بھی رجسٹرڈ نہیں ،رجسٹریشن کی بدولت یہ بینکوں میں پیسے بھی رکھ سکیں گے ۔
خیال رہے کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کے بعد تمام ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے ہیں جبکہ ای وی ایم میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق فیچرز رکھے گئے ہیں۔عام انتخابات کے لیے 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔ ای وی ایم بیٹری کی مدد سے 2 دن تک فعال رہ سکتی ہے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) منفی 10 تا 55 ڈگری سینٹی گریڈ پر کام کر سکتی ہے۔ ووٹ ڈالنے کے الیکٹرانک ریکارڈ کے ساتھ بیلٹ پیپر بھی ہو گا۔

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 گھنٹے قبل

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 6 گھنٹے قبل
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- ایک گھنٹہ قبل

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 9 منٹ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 3 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت
- 13 منٹ قبل