تفریح
سیف علی خان آج اپنی 51 ویں سالگرہ کہاں منا رہے ہیں
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور دونوں بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے ساتھ اپنی 51 ویں سالگرہ مالدیپ میں منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیف علی خان کی سالگرہ پر اداکار ہ کرینہ کپور نے اپنی فیملی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
کرینہ نے اپنی پوسٹ میں سیف کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی کی محبت سالگرہ مبارک ہو،کرینہ کی پوسٹ کو کچھ ہی گھنٹوں میں 6 لاکھ سےزائد مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے۔
دنیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
حملے کے وقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھی
غزہ میں تقریباً 44 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنیوالے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم پھینکے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے قیساریہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر 2 فلیش بم پھینکے گئے، جو انکے صحن میں آکر گرے تاہم اسوقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھے۔
واقعہ کے بعد اسرائیل کی اسپیشل پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنمے بیان میں کہا کہ یسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے، یہ ناقابل یقین ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم جنہیں ایران اور اس کے ایجنٹ قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اندر سے بھی ایسی دھمکیوں کا شکار ہیں۔
خیال رہے کہ رواں برس 22 اکتوبر کو بھی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرونز نے حملہ کیا تاہم وہ اسوقت بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔
صحت
نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
انتظامیہ مزید کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ دوبارہ کی جا رہی ہے۔
کھیل
عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر
عاقب جاوید دورہ زمبابوے میں کوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکٹر عاقب جاوید کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا، عاقب جاوید دورہ زمبابوے میں کوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو لاہور قلندرز کے ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کے ساتھ دورہ زمبابوے کا تجربہ ہونے کی بنا پر ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے جبکہ وہ ماضی میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا سے قبل گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو وائٹ بال ٹیم کو اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
گیری کرسٹن نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا، پی سی بی اور گیری کرسٹن کے درمیان معاملات کچھ عرصے سے خراب تھے، وہ سپورٹ اسٹاف میں اپنی ٹیم لانے کی اجازت نہ دینے پر ناراض تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ سے الگ ہو گئے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 24 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنی ہے، پاکستان ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلے گی جس میں سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا