جی این این سوشل

دنیا

افغانستان میں اپنے مشن کامیاب رہے ، بائیڈن

نیویارک : امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے انخلا کے فیصلے کو درست قرار دے دیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جانتا ہوں اس فیصلے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنوں گا۔
جانتا ہوں اس فیصلے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنوں گا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں کا ، امریکی فوج کی واپسی کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے ۔ جانتا ہوں اس فیصلے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنوں گا۔

افغانستان کو تبدیل کرنا ہمارا مشن نہیں تھا، ہمارا اصل مقصد القاعدہ کا خاتمہ اور اسامہ کو پکڑناتھا ، ہم اس میں کامیاب رہے ۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انخلا مکمل ہونے پر امریکہ کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہوجائیگا۔ اگر انخلا روکنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ طالبان سے معاہدہ سابق صدر ٹرمپ نے کیا تھا ، افغان جنگ میں مزید امریکی نسلیں نہیں جھونکے سکتے ۔ ہم نے اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہےاور عملے کو واپس بلا لیا ہے ، ضرورت پڑی تو افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف فوری ایکشن لیں گے ۔

امریکی صدر جوبائیڈں کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کا تیزی سے خاتمہ حیرت کی بات تھی ۔ افغان فورسز اگر لڑنا نہیں چاہتیں تھیں تو اس میں امریکا کچھ نہیں کرسکتا ۔

دنیا

جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ

جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی  نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف

یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف

ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کی  جانب سے  یوٹیوبرز  کیلئے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرایا گیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی مدد سے یوٹیوبرز اب لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیولز ایک نئی  ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ کونٹینٹ کریئٹرز کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق جب دیکھنے والے جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تواس سے  تخلیق کاروں کو  فائدہ پہنچے گا، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے۔

یوٹیوب  کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔

 کونٹینٹ کریئٹرز کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین ان  موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔

فی الحال مذکورہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہےمگر جلد ہی اسے بعد  دیگر ممالک میں صارفین کے لیے بھی لانچ کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیالکوٹ:زارا قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا

بہو پر کردار کشی کے  لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے  ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر زارا کو قتل کیا ہے،ملزمہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ:زارا قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار مرکزی ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا

سیالکوٹ کے علاقے  ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیس میں  گرفتارمرکزی ملزمہ صغراں بی بی نے اعتراف جر م کر لیا ہے۔

پولیس  کو دیے گئے بیان کے مطابق مرکزی ملزمہ کا کہنا ہے کہ بہو پر کردار کشی کے  لگائے گئے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں اس نے نفرت اور حسد میں آ کر بہو زارا کو قتل کیا ہے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ سارا قصور میرا ہے،میری وجہ سے میری بیٹی،پوتے اور رشتہ دار مصبیت میں پھنسے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے  ملزمہ صغراں کی دوسری بیٹی صبا اوربیٹے قاسم کو بھی زیرحراست میں لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق مقتولہ زارا کے اغوا کی ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل کردی گئیں  ہیں اور مقدمے میں قتل کی نیت، اغوا اور دیگر دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 جبکہ زارا قتل کیس کے مرکزی ملزم نوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے،ملزم نوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حمیرا مظفرکی عدالت میں پیش کرتے ہوئے  پولیس نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،تاہم  عدالت نے ملزم نوید کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کردیا۔

کیس میں ملوث دیگر ملزمان صغراں ، یاسمین ، عبداللہ  کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا،پولیس کے مطابق مقدمے میں اب تک چار ملزمان گرفتار اور دو زیرحراست ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈسکہ میں  سسرالیوں نے بہو کو بے دردی سے  قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی تھی۔ لڑکی کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے اور ساس صغراں، نند یاسمین، نواسے عبداللہ سمیت 4 افراد نے مل کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کیا۔

بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کے دوران  ملزمان کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش سفاک ملزمان نے اپنے اس گھناؤنے اقدام کا اعتراف جرم کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران اس بات کا  پتہ چلا کہ زارا کی شادی 4 سال قبل  خالہ زاد عبدالقدیر سے ہوئی تھی اور وہ سعودی عرب میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہتی تھی لیکن اکثر و بیشتر اپنے ایک ڈھائی سالہ بیٹے کے ساتھ پاکستان آتی رہتی تھی اور 9 ماہ کی حاملہ تھی،زہرہ ایک ماہ پہلے پاکستان واپس آئی اور میکے میں رہائش پذیر تھی لیکن پھر ساس نندوں نے دھوکے سے اپنے گھر بلایا اور سوتے میں قتل کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll