کراچی : سندھ اسمبلی کے دونوں حلقوں کے ضمنی انتخابات میں تیر چل گیا،پی ایس 88 ملیر میں یوسف بلوچ 24 ہزار 251ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ، پی ایس43سانگھڑمیں جام شبیرعلی خان 49ہزار38ووٹ لیکرفاتح رہے ۔ بلوچستان کےحلقہ پی بی20پشین3پرجےیوآئی کامیاب ہوئی ۔

جی این این کے مطابق پی ایس 88 ملیر کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ نے میدان مارلیا۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ نے 24 ہزار 251 ووٹ حاصل کیے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق ٹی ایل پی کےکاشف علی6ہزار90 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پی ٹی آئی کے جانشیر جونیجو 4 ہزار 870 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ساجد احمددو ہزار 635ووٹ لے سکے۔
ادھر پی ایس43سانگھڑمیں بھی پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کوبڑےفرق سےشکست دے دی۔ غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے جام شبیرعلی خان نے49ہزار38ووٹ لیکرفتح اپنےنام کی۔ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار صرف 6931 ووٹ حاصل کرسکے ۔جام مدد علی خان کے انتقال کے باعث بھاری اکثریت سے جیتنے کے باوجود بھی جیالوں نےکوئی جشن نہیں منایا۔
دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین 3 پر جے یوآئی نے میدان مار لیا ۔پشین کے انتخابی معرکے میں جے یوآئی کے عزیزاللہ چوبیس ہزار نو سو پینسٹھ ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل حکمران عوامی پارٹی کے عصمت اللہ صرف سات ہزار ایک سو تیئس ووٹ لے سکے۔

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 9 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- ایک دن قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 9 گھنٹے قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 8 گھنٹے قبل








