سندھ میں ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے: بلاول بھٹو
کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ عوام نے دھونس دھاندلی کو مسترد کردیا۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر اور پی ایس 43 سانگڑ کے ضمنی انتخابات میں واضح واجن سے فتح کے بعد بیان کرری کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہسندھ میں ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ عوام نے دھونس دھاندلی کو مسترد کردیا۔ سیاسی شعبدہ گروں کو خاک میں ملادیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں بھی شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے۔ سلیکٹڈ حکمرانوں کو ضمنی الیکشن میں شکست سے ہمکنار کرنے کے بعد عوام کا رخ اب اسلام آباد ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ایس 88 ملیر کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ نے میدان مارلیا۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ نے 24 ہزار 251 ووٹ حاصل کیے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق ٹی ایل پی کےکاشف علی6ہزار90 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پی ٹی آئی کے جانشیر جونیجو 4 ہزار 870 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ساجد احمددو ہزار 635ووٹ لے سکے۔
دوسری جانب پی ایس43سانگھڑمیں بھی پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کوبڑےفرق سےشکست دے دی۔ غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے جام شبیرعلی خان نے49ہزار38ووٹ لیکرفتح اپنےنام کی۔ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار صرف 6931 ووٹ حاصل کرسکے ۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 منٹ قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

