جی این این سوشل

دنیا

سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار کا بھارت کوانتباع

سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لیے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے باز رہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار کا  بھارت کوانتباع
سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار کا بھارت کوانتباع

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار کہتے ہیں کہ امن کے کچھ دشمن افغانستان میں مستحکم اور مضبوط مرکزی حکومت نہیں چاہتے۔بیرونی ممالک کی کچھ دشمن ایجنسیاں افغان عوام کو بغاوت پر اکسانے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں : تمام بڑے پارکوں میں فیملی کے بغیر داخلے پر پابندی کا فیصلہ

سربراہ حزب اسلامی نے کہا کہ  بھارت کو افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے بیانات جاری کرنے کے بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لیے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے باز رہے۔

 

 گلبدین حکمت یار نے افغانستان میں امن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ مؤقف کی بھی تعریف کی۔

پاکستان

اسلام آباد : سول کپڑوں میں ملبوس  خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار گرفتار

ذرائع کا کہنا کے کہ ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد : سول کپڑوں میں ملبوس  خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار  گرفتار

ذرائع  کے مطابق  ڈی چوک سے سول کپڑوں میں ملبوس  خیبر پختونخواہ پولیس کے 6حاضر سروس اہلکار جو بلوائیوں کے ساتھ ملکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں شامل تھے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق  یہ پولیس اہلکار ٹیر گیس، غلیلوں، اور پتھروں سے لیس ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے، اس کے علاوہ کے پی کے پولیس کے 5اور حاضر سروس اہلکار جن میں سے دو کا تعلق کے پی کے سی ٹی ڈی اور 3کا تعلق کے پی کے پولیس سے ہے، کو اٹک کے نزدیک پولیس کی گاڑیوں میں سول کپڑوں میں واپس فرار ہوتے ہُوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  گرفتار کرلیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا کے کہ ان پانچ پولیس اہلکاروں سے بھاری تعداد میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش سے جل تھل ہو گیا تھا، لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں پھالیہ، کامونکی، وزیر آباد، شرقپور شریف، مریدکے اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا بیروت پر ایک بار پھر فضائی حملہ، کئی عمارتیں تباہ ، متعد افراد شہید

اسرائیلی فورسز نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا بیروت پر ایک بار پھر فضائی حملہ، کئی عمارتیں تباہ ، متعد افراد شہید

اسرائیلی فضائی حملے سے لبنانی دارالحکومت بیروت دھماکوں سے گونج اٹھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نےلبنان میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کردیا، اسرائیلی فضائیہ نےبیروت کے علاقے داحیہ میں کئی طاقتور بم برسادیئے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے حزب اللہ کے اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور لبنانی ٹی وی چینل کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہو گئے، صیہونی فورسز نے لبنان میں ہسپتالوں پر شدید بمباری کی، اسرائیلی حملوں سے مزید 25 افراد شہید ہو گئے، برطانوی وزیر خارجہ نےصحت کے مراکز پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی قصبہ کریات شمونہ پر راکٹ برسا دیے،30 سے زیادہ راکٹوں کے اس حملے سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات آرہی تھیں، ہاشم صفی الدین کا گزشتہ جمعہ سے دیگر قیادت سے رابطہ منقطع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll