جی این این سوشل

علاقائی

تمام بڑے پارکوں میں فیملی کے بغیر داخلے پر پابندی کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے تمام بڑے پارکوں میں فیملی کے بغیر داخلے پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تمام بڑے پارکوں  میں فیملی کے بغیر داخلے پر پابندی  کا فیصلہ
تمام بڑے پارکوں میں فیملی کے بغیر داخلے پر پابندی کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق   پنجاب حکومت نے تمام بڑے پارکوں  میں فیملی کے بغیر داخلے پر پابندی  کا فیصلہ کرلیا،پارکوں میں  اسکول کالج یونیفارم میں  ملبوس  طالب علم داخل نہیں ہوسکیں گے،  پارکوں  کے سکیورٹی گارڈ ز کو   ڈولفن پولیس کی طرز پر تربیت دی جائے گی۔

 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک، گلشنِ اقبال  ،باغ جنا ح اور جلو پارک سمیت دیگر پارکون کے لیے نیا  سکیورٹی پلان بنایا جائے گا ۔ وزیراعلی پنجاب کے مشیر آصف محمود کو خصوصی ٹاسک سونپ دیاگیا۔ پنجاب حکومت نے گریٹر اقبال پارک  جیسے  واقعے سے بچنے کے لیے اقدامات کئے ہیں۔

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

 عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔


 سونا 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کا ہوگیا ۔ 

 عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز ، جنوبی لبنان میں 3 ہسپتالوں کی سروس بند

جنوبی لبنان کے مرجعیون سرکاری ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مونس کلاکش نے بتایا کہ ہسپتال کے داخلی دروازے سے تقریباً 5میٹر کے فاصلے پر اسرائیلی حملہ ہوا، طبی عملے نے عارضی طور پر ہسپتال کو خالی کرنے کا فیصلہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کے  لبنان میں حملے تیز ، جنوبی لبنان میں 3 ہسپتالوں کی سروس بند

 اسرائیل نے لبنان حملے تیز کر  دیئے  ہیں ، جنوبی لبنان کے تین ہسپتالوں نے اسرائیلی حملوں کی شدت کے باعث سروسز معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حالیہ حملوں میں المنصوری، مجدل زون اور الخیام کے قصبوں کو نشانہ بنایا گیا، جنوبی لبنان سے اسرائیل کے شمال میں الجلیل کی طرف میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں جنوبی لبنانی قصبوں پر انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ ایک ڈرون نے گولان میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو قتل کرنے کا بھی اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے تصدیق کی کہ اسرائیل حزب اللہ پر انتہائی تکلیف دہ اور پے در پے حملوں کی ہدایت کر رہا ہے، اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں کئی دیہاتوں میں کام کر رہی ہے اور حزب اللہ کے تمام فوجی مقامات کی تباہی تک فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

اسرائیلی فوج نے جمعہ کو یہ اعلان بھی کیا کہ اس نے جمعرات کو بیروت کے مضافاتی علاقے میں ایک حملے میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی اور حزب اللہ کے کمیونیکیشن سسٹم کے کمانڈر محمد رشید سکافی کو قتل کر دیا،پھر ایک بمباری میں لبنان اور شام کی سرحد سے گزرنے والی ایک زیر زمین سرنگ کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے رات کے وقت لبنان اور شام کے درمیان مرکزی سرحدی گزرگاہ ’’مصنع‘‘ کے قریب حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، ’’مصنع‘‘ کراسنگ کے اطرف حملوں کی وجہ سے بین الاقوامی شاہراہ پر آمد و رفت منقطع ہوگئی۔

دوسری طرف حزب اللہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی لبنان کے ایک سرحدی علاقے میں توپ خانے سے اسرائیلی گاڑیوں اور فوجیوں کو نشانہ بنایا، اس حملے میں فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جنوبی لبنان کے مرجعیون سرکاری ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مونس کلاکش نے بتایا کہ ہسپتال کے داخلی دروازے سے تقریباً 5میٹر کے فاصلے پر اسرائیلی حملہ ہوا، طبی عملے نے عارضی طور پر ہسپتال کو خالی کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ کے بعد لبنان اور یمن  پر بھی حملے جاری ہیں، اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد لبنانی شہری شہید جبکہ لبنان کے سرکاری اعددوشمار کے مطابق بمباری سے بچنے  کیلئے 3لاکھ سے زائد لوگ لبنان چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ، 6 دہشتگرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز  کی کامیاب  کارروائی  ،  6 دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے.

فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت دہشتگردوں کے خلاف اپنے دستوں کی قیادت کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک محمداللہ،لانس نائیک اختر زمان،لانس نائیک شاہد اللہ،لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں جو مادر وطن پر قربان ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll