اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے 10 ارب درختوں کے سونامی کے تحت موسم بہار کی شجرکاری مہم 2021 کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خاص طور پر امین اسلم اور کلائمیٹ چینج کی منسٹری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ نے تھوڑے وقت میں بڑی محنت کی ،ہم پاکستان میں تبدیلی لا رہے ہیں ، ہم زمین اور سوچ دونوں بدل رہے ہیں ،ہم اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ماحول کو بدلیں گے۔ نبی ﷺ نے کہا کہ آخرت کیلئے ایسے جیو جیسے آپ نے کل مر جانا ہے ، آخرت کیلئے ایسے سوچو کے اپ نے اپنے اعمال کیسے ٹھیک کرنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ اپنی آخرت کی فکر کی نہ دیکھا کہ کیسے ہم بے دردی سے درخت کاٹ رہے ہیں ،اس کی مثال لاہور ہے جس کو گارڈن سٹی کہا جاتا تھا ، آج لاہور میں جو آلودگی ہے اس سے انسان کی زندگی کے 11 سال کم ہوتے ہیں ، بچوں اور بوڑھوں پراس کے برے اثرات پڑتے ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہاکہ پچھلے 20 سالوں میں لاہور کے درخت کاٹ دیئے گئے ، جاپانی طرز میواکی سے پودے تیزی سے بڑھیں گے اور گھنے ہوں گے ،10سال میں وہ جنگل اگ جاتا ہے جس کو عام طور پر 30 سال لگتے ہیں ۔ لاہور کیلئے 50 علاقے ڈھونڈے ہیں جہاں میواکی جنگل شروع کریں گے ، اسلام آباد میں مزید 20 علاقوں میں درخت لگائیں جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں وہ خوش قسمت پاکستانی ہوں جس نے پورا پاکستان دیکھا ہوا ہے، دنیا کا شاید کوئی ایسا ملک ہے جہاں میں نہیں گیا ۔ شجرکاری آنے والی نسلوں کیلئے بے حدضروری ہے، یہ وہ وقت ہے جب ہمارا نوجوان اپنے مستقبل کو اپنے ہاتھ میں لے ،کیونکہ حکومت ایک ماحول بنا سکتی اور فنڈنگ کرسکتی ہے لیکن اصل میں ایک قوم اپنے مستقبل کو ٹھیک کرتی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کلائمیٹ چینج آرہا ہے، ہم دنیا میں ان 10 ممالک میں ہیں جن کو سب سے زیادہ خطرہ ہے ، ہم نے ایک ارب درخت کے پی میں لگوائےہیں اور اب 10 ارب درخت اگانے کا پروگرام ہے ۔ عالمی ایجنسی نے آکر ایک ارب درخت کو خود آڈٹ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سکولوں کو ٹارگٹ دیں گے کہ انہوں نے اتنے درخت لگانے ہیں اور اس کو بچانا بھی ہے ۔ پاکستان کو ہرا بھرا رکھنے کیلئے نوجوانوں کے تعاون کی ضرورت ہے ، ہماری حکومت آپ کیساتھ ملکر سارے پاکستان کو ہرا بنا دے گی۔

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- ایک گھنٹہ قبل

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹٹ جاری کر دیئے
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی
- 2 گھنٹے قبل

پہلا ٹی20: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 7 منٹ قبل

بلوچستان ، سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
ایلون مسک کا بچوں کیلئے مخصوص اور دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل