ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کےلیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کئیریرکے بارے میں گردش کرنیوالی تمام قیاس آرائیوں کو دورکردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ میں متعدد اداکار اور اداکاراؤں کے بچے اداکاری کے ہی شعبے کا انتخاب کرتے ہیں ، تاہم بالی وڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ بالی ووڈ میں اپنے نانا امیتابھ بچن کے نقش قدم پر چلنے کے برعکس اداکاری کی دنیا میں قدم نہیں رکھنا چاہتیں ۔
نویا جو ایک سرگرم سوشل میڈیا صارف ہیں اور اکثر انسٹاگرام پر اپنی بچپن کی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں ۔ انہوں نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کو اپنا کیریئر منتخب کرنے کی بجائے اپنے والد نکھل نندا کے خاندانی کاروبار کو چلانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔وہ اپنے خاندان میں کاروبار سنبھالنے والی چوتھی نسل اور پہلی خاتون ہوں گی اور اپنے پر دادا ایچ پی نندا کی میراث کو آگے بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالنے پر خود پر فخر محسوس کرتی ہیں ۔
خیال رہے کہ نویا نندا نکھل شویتا بچن نندا کی بیٹی ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال فورڈھم یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا ہے۔
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- an hour ago

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 2 hours ago

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 4 hours ago

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 2 hours ago

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 3 hours ago

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 6 minutes ago

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- 4 hours ago

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 2 hours ago

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 4 hours ago

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 4 hours ago

وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے،دفتر خارجہ
- 4 hours ago

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 2 hours ago