اسلام آباد: پی ڈی ایم نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا الیکشن کمیشن نے انتخابات سے پہلے ہی اسے متنازع بنادیا ہے ۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا شاہد خاقان اور پرویز اشرف نہ ہوتے تو کاغذات مسترد ہوجاتے۔

سابق وزراء اعظم راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئین میں ترمیم کا حق صرف پارلیمنٹ کو ہے، سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن آئین میں ترمیم نہیں کرسکتا، چور دروازے سے قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے اور بیچنے والے پی ٹی آئی کے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کیا پاکستان میں تو قومی اور صوبائی الیکشن بھی چوری ہوتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مخالف امیدوار کے پاس دستاویزات نہیں تھیں لیکن انہیں وقت دیا گیا۔،ہماری وقت بڑھانے کی درخواست کو مسترد کردیا گیا،حکومتی ارکان کے کہنے پر وقت بڑھا دیا گیا, شاہد خاقان اور پرویز اشرف نہ ہوتے تو کاغذات مسترد ہوجاتے۔
انہوں نے میرے وکلا نے کہا حفیظ شیخ کے کاغذات چیلنج کرتے ہیں، وہ میری سابقہ کابینہ کا حصہ ہیں، حفیظ شیخ کے خلاف اعتراضات داخل نہیں کرنا چاہتا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں، حکومت میرے خلاف پورا زور لگا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ہمارے 14 ووٹ زیادہ تھے لیکن ہم ہار گئے، حکومت کو اپوزیشن سے بات کرنا ہو گی۔

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی
- 2 hours ago
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 4 hours ago

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- 5 hours ago

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری
- 16 minutes ago

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار
- 12 minutes ago
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 21 minutes ago

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- 2 hours ago

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 hours ago

مہلک کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ایک اور شخص متاثر
- 6 minutes ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 3 hours ago

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- 3 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- 4 hours ago