اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے وزیراعظم عمران خان سےلاپتہ افراد کے لواحقین سے ملنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ سلیکٹڈ ہونےکےباوجود آپ کافرض ہے کہ عوام کا خیال رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے میں شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لیے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز ڈی چوک پہنچیں ، اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس انکے احساسات کے بدلے الفاظ نہیں ہیں ، سب یہاں رشتوں میں بندھے ہیں۔جب کوئی اللہ کو پیارا ہوجاتا ہے تو رہتی زندگی تک اسکی یاد نہیں جاتی، لیکن اس انسان کا غم جو روز اپنے پیاروں کا انتظار شروع کردیتےہیں ان کا کیا ؟ ۔ ان کے دلوں پر کئی سالوں سے یہ قیامت گزر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر یہ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں مجھے ان کے احساسات کا ادراک ہے، پہلے انسان کے دعوے زیادہ ہوتےہیں لیکن اقتدار کے بعد وہ بھول جاتے ہیں۔ وزیراعظم خود نہیں آسکتےتو وزیرکوبھیج دیں ، اگریہ بھی نہیں کرسکتے توانسانی حقوق پربیانات نہ دیں اقتدار سے پہلےبڑی بڑی باتیں کی جاتی ہیں ۔ چاہے آپ سلیکٹڈ ہیں آپکا فرض ہے کہ انکے پیاروں کو پتہ ہی دے دیں۔ وزیر اعظم سے کہتی ہوں کہ وزیر اعظم ہاوس یہاں سے دور نہیں ہے آپ نے اللہ تعالی کو جواب دینا ہے ۔
مریم نوازنے کہا کہ شہریوں کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ، کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کا بھی قانونی طریقہ ہوتا ہے ، میں اس وقت اظہار یکجہتی کے سوا کچھ نہیں کر سکتی ۔ انسان کی باتیں اس کا پیچھا قبر تک کرتی ہیں ، حکومت کا فرض اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے ، آپ کو بس یہی باتیں ملی ہیں کہ لاشوں میں بلیک میل نہیں ہوں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہر بندہ سڑکوں پر ہے ،آپ میں اتنا احساس نہیں ہے کہ ان کی بات سن سکیں ،آپ ان کو اُلٹا مارتے ہیں لاٹھی چارج کرتے ہیں ،اندازہ ہے حکمران ہر چیز نہیں کر سکتے لیکن سر پر ہاتھ تو رکھ سکتے ہیں ، کیا انسان کی مجبوریاں وطن کے فرض سے بڑی ہوتی ہیں ، لاپتہ افراد کے اہلخانہ کھلے آسمان میں سردی تلے بیٹھے ہیں ، جب فرض ادا نہیں کر سکتے تو ایسے اقتدار میں نہ ہونا اچھا ہے ۔ اوپن بیلٹ عدالت لے جا سکتے ہیں تو یہ معاملہ بھی لے جا سکتے ہیں۔
دھرنے میں لاپتہ افراد کے لواحقین مریم نواز سے اپنے پیاروں کی واپسی کیلئے دہائی دیتے نظر آئے ، ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ سے یہاں لاوارثوں کی طرح بیٹھے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں اب کوئی لاپتہ نہیں رہے گا، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپنے شہریوں کو تلاش کریں حکومت، عدالت اور کمیشن کہتے ہیں کہ کوشش کررہے ہیں، ہمیں سڑکیں، گیس، بجلی نہیں چاہے صرف اپنے پیارے چاہیں، 12 سالوں سے ہماری زندگیاں ایک تلاش بن کر رہ گئئ ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا یہ کیمپ سات روز سے اسلام آباد میں ڈی چوک تک مارچ کر کے وہاں دھرنا دئیے بیٹھے ہیں ۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

