اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پارٹی رہنماء سینیٹ الیکشن پر بھر پور توجہ دیں،سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کو بھر پور کامیابی ملے گی۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات، تنخواہوں اور الاونسز کے معاملات اور ایجنڈا پر غور کیا گیا اور وزراء نے سینیٹ انتخابات پر اپنی اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔جس پر وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت دے دیں۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کو ایڈہاک الاؤنس دینے کی منظوری دیدی جس کے بعد گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس ملے گا اور ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس 25 فیصد ہوگا جبکہ گریڈ 20 سے 22 کے افسرون کی تنخواہیں بجٹ میں بڑھیں گی۔وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر بعض وزراء نے اعتراض اٹھا دیا اور رائے دی کہ تنخواہوں میں اضافے سے خزانے پر بوجھ پڑے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں سینیٹ الیکشن پر ایک گھنٹہ طویل بحث ہوئی اورایک ایک نشست پروزراء نے اپنی اپنی رائے دی۔سینیٹ امیدواروں حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی پر بھی بات چیت کی گئی۔کابینہ ارکان نے رائے دی کہ بدقسمتی ہے کہ نااہل شخص سینیٹ کا الیکشن لڑ رہا ہے،جس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام پارٹی رہنماء سینیٹ الیکشن پر بھر پور توجہ دیں،سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کو بھر پور کامیابی ملے گی۔

اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج بھی بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

عرب لیگ اور او آئی سی کی غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت
- 4 گھنٹے قبل

پشاور سے کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
- 6 گھنٹے قبل

پی آئی اےکاریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازوں کا آغاز
- 43 منٹ قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی سے اہم ملاقاتیں
- 6 گھنٹے قبل

بی جے پی اور آر ایس ایس دہشت گرد کارروائیاں کروا کر الزام مسلمانوں پر لگاتے ہیں، سابق ترجمان
- 5 گھنٹے قبل

پی ایف ایف نے تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر کو تعینات کردیا
- 2 گھنٹے قبل

مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ،جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
- 4 گھنٹے قبل

غزہ پر فوجی قبضےکا منصوبہ، وزیر خزانہ کی نیتن یاہو کو حکومت گرا کر قبل از وقت انتخابات کرانے کی دھمکی
- 2 گھنٹے قبل

انتظامیہ کی اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہنے سے متعلق خبروں کی تردید
- 6 گھنٹے قبل

لندن : فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن، 466 مظاہرین گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا
- 6 گھنٹے قبل