اسلام آباد: براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔ ایف آئی اے بھی براڈ شیٹ کیس کمیشن کی معاونت کے لیے شامل کرلی گئی۔ڈی جی ایف آئی اے نے براڈ شیٹ کیس میں فنانشل کرائم کے ماہر دو افسران کو کمیشن کے ساتھ اٹیچ کر دیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر امان اللہ اور احسن علی باجوہ کو براڈ شیٹ کیس اور دیگر انٹرنیشنل کیسز میں معاونت کے لیے تعینات کیا گیا۔حکومت کی جانب سے براڈ شیٹ کمپنی سے دیار غیر میں پاکستانیوں کے اثاثوں کی تحقیقات کروائی گئی تھیں،براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے مطلوبہ اثاثوں کی تفصیلات تو حاصل نہ ہوئیں تاہم بھاری فیس حکومت کو ادا کرنی پڑی تھی۔
گزشتہ ماہ وفاقی حکومت کی جانب سے براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیےجسٹس (ر) عظمت سعید کی سربراہی میں ایک رکنی کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا ۔ جبکہ نوٹیفکیشن کے ساتھ ٹی او آرز بھی جاری کیے گئےتھے ۔ کمیشن کوتحقیقات کے لیے افسران اور ماہرین پرمشتمل کمیٹیاں بنانےکا اختیار ہوگا، کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کےانتخاب، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین کرےگا۔ کمیشن 2003 میں براڈشیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری(آئی اے آر) فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرے گا جبکہ کمیشن 2008 میں براڈ شیٹ کوپاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کرےگا۔
خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے جسٹس (ر) عظمت سعید کا تقرر مسترد کردیا تھا۔ اپوزیشن رہنماؤں کاکہنا تھا کہ جسٹس عظمت سعید نیب پراسیکیوٹر رہ چکے ہیں جبکہ شوکت خانم کے بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کا پاناما کیس کا فیصلہ دینے والے جج بھی یہی ہیں ۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

