قومی وصوبائی اسمبلیوں سے حلف لینےکا ٹائم فریم مقررکرنےکے آرڈیننس کی منظوری
وفاقی کابینہ نے سینیٹ اور قومی وصوبائی اسمبلیوں سے حلف لینےکا ٹائم فریم مقررکرنےکے آرڈیننس کی منظوری دے دی ۔


اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انتخابی اصلاحات آرڈیننس کی منظوری دی گئی۔
آرڈیننس کے تحت سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو 60 روز میں حلف لینے کا پابند بنایا گیا ہے، 60 روز میں حلف نہ لینے والے رکن کی سیٹ خالی تصور ہوگی۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ڈاکٹر محمد اشفاق کو ایف بی آرکا نیا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ہزاروں غیر ملکیوں کے انخلا میں پاکستان نے تعاون کیا ہے، بھارت کا افغانستان کے ساتھ کوئی بارڈر نہیں، بھارت افغانستان میں معاملات میں مداخلت سے باز رہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حکومت بننے سے متعلق پاکستان ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے، امید ہےکہ عالمی برادری بھارتی حرکات کا نوٹس لےگی۔
وزیراطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم نے مینار پاکستان واقعے کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اعلٰی سطح کمیٹی تشکیل دی جا رہی جو حکومت کی رہنمائی کرے گی۔
انہوں نے بتایا کابینہ نے 37 ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے اور 12 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے ۔
کابینہ نے ڈاکٹر ندیم ظفر کو ادارہ شماریات کا سربراہ تعینات کرنے اور ڈاکٹر احمد مجتبٰی کو انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 2 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی ، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے معروف اداکار جولیان میک موہن 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 8 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 2 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 42 منٹ قبل
محکمہ وائلڈ لائف کا لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
- 6 گھنٹے قبل

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور 30 فیصدالاؤنس کا نفاذ
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 39 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 44 منٹ قبل

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 36 منٹ قبل

محرم الحرام، شہر قائد میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی
- 5 گھنٹے قبل