کابل : ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، غیرملکی انخلاء 31اگست تک مکمل کیاجائے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے میڈیا بریفنگ دیے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں بینک کل سے کھل جائیں گے، 80فیصد یقین ہے کہ صوبہ پنج شیر میں لڑائی نہیں ہوگی، پنج شیر کے مسئلے کو مذاکرات کے زریعےحل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔امریکہ افغان اشرافیہ کی ملک چھوڑنے کیلئے حوصلہ افزائی نہ کرے،نیشنل ریڈیو ٹیلی وژن سمیت دیگر میڈیا اداروں نے بغیرہچکچاہٹ کے کام شروع کردیاہے، خواتین کے کام پر جانے کے طریقہ کار پر کام جاری ہے ، مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اب کسی بھی افغان شہری کو کابل ایئرپورٹ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایئرپورٹ پر موجود مجمع بھی گھر جائے ان کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، امریکا افغان شہریوں کو مسلسل ایئرپورٹ بلا رہا ہے، امریکا نقل مکانی کی حوصلہ افزائی نہ کرے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، غیرملکی انخلاء 31اگست تک مکمل کیاجائے، انخلاء کی تاریخ میں توسیع پر اتفاق نہیں ہوا،ماضی کی تمام باتیں بھلا چکے ہیں،بدلے کیلئے کسی کوئی فہرست تیار نہیں کی گئی، غیرملکی سفارتخانے بندنہیں چاہتے،انہیں سکیورٹی کی یقین دہانی کرواچکے ہیں۔اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔طالبان ترجمان نے ملاء برادر کی سی آئی اےچیف سے ملاقات کے معاملے پر لاعلمی کا اظہارکردیا۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 21 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 گھنٹے قبل




