وزیراعظم نے بطور چئیرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بطور چئیرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے ایک سال کی مہلت مانگ لی ہے،وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کی تاخیر کی وجہ کورونا وبا کو قرار دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن سے شوکاز نوٹس واپس لینے کی درخواست کردی ہے۔وزیر اعظم نے جواب میں کہا ہےکہ ملک بھر میں کورونا وبا اور این سی اوسی کی ہدایات کے مدنظر انٹراپارٹی انتخابات نہیں کرائے جاسکے، ملک بھر میں کورونا وبا اور این سی او سی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹراپارٹی انتخابات کا فیصلہ کیا جائے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مقررہ وقت پر انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے چودہ دن کے اندر جواب طلب کیا تھا ۔الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔
پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنی تھی۔الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم وفاق کےلیے خطرہ اور پارلیمنٹ پر حملہ ہے،بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل
- 4 گھنٹے قبل

نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

واوڈا کوئی پیغام نہیں لائے، 27 ویں ترمیم کا مسودہ آئے گا تو بات کریں گے، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل

27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے
- 5 گھنٹے قبل

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

ہمارا افغانستان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،وزیر دفاع
- 6 منٹ قبل

9مئی میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی نےگرفتاری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل

مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا
- 3 گھنٹے قبل









