اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر تیز ہوتی جارہی ہے اور20اپریل کے بعد آج سب سے زیادہ 141 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 199کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد25ہزار220ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ27ہزار584ہوگئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح6.83فیصدرہی۔
Statistics 25 Aug 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) August 25, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 61,410
Positive Cases: 4199
Positivity % : 6.83%
Deaths : 141
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ83ہزار 742ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11ہزار 663افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ24ہزار 139ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار 698افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 58ہزار243ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4839افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 31ہزار928کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 338مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد96 ہزار980جبکہ اموات کی تعداد855تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 9 ہزار739افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ171افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 31ہزار087ہوچکی ہے جبکہ 686افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 3915 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 10لاکھ12ہزار662مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری
- 4 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ،وزیر دفاع
- 3 گھنٹے قبل

کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،کشمیر ی قیادت
- 5 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 407 کھرب 41 ارب روپے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی
- ایک گھنٹہ قبل

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا
- ایک گھنٹہ قبل
قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لگژری جہاز ٹرمپ کو موصول،طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا
- ایک گھنٹہ قبل

دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سر پرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھاہم نے وہ کر دکھایا،ٹرمپ
- 3 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے خوشخبری ،فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان،مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی
- ایک گھنٹہ قبل

ایک روز کی ریکارڈسستا ہونے کے بعد سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
- 5 گھنٹے قبل

امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل
پٹیرول کے بعد جیٹ فیول بھی جیٹ فیول 56 روپے 97 پیسے سستا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چارملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصر روانہ
- 4 گھنٹے قبل








