جی این این سوشل

دنیا

عمرہ زائرین کے لئے کورونا ویکسین ایس اوپیز پرمبنی ٹریول ایڈوائزری جاری

جدہ : سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنزکو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ۔ منظورشدہ ویکسین کی مکمل ڈوزکے بغیرعمرہ زائرین کو پروازمیں سوارنہ کیا جائے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہدایت نامے کی خلاف ورزی کے ذمہ دارکیخلاف  قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہدایت نامے کی خلاف ورزی کے ذمہ دارکیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

ویکسین کی مکمل ڈوزکی تصدیق کے لئے سرکاری سرٹیفکیٹ کی موجودگی بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ سرٹیفکیٹ سعودیہ کے لئےمنظورشدہ کسی ایک ویکسین کی مکمل ڈوزپرمبنی ہونا لازمی قراردی گئی ہے ۔ 

منظورشدہ ویکسین میں ایسٹرازینیکا،فائزر،موڈرنا اورجانسن اینڈجانسن شامل ہیں ۔ ویکسین کی مکمل ڈوزکا سرٹیفکیٹ سعودی ایئرپورٹس پرمتعلقہ حکام کو پیش کرنا ہو گا۔

مسافرکی روانگی سے 72 گھنٹے قبل  کی کورونامنفی  پی سی آررپورٹ ہونا بھی لازمی قرار دی گئی ہے ۔  ہدایت نامے کی خلاف ورزی کے ذمہ دارکیخلاف  قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دنیا

یہود آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی سامان کو ضائع کر دیا

غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یہود آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی سامان کو ضائع کر دیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے کئی ماہ سے اسرائیلی بمباری کے ساتھ ساتھ فاقہ کشی کے شکار غزہ کی پٹی کو جانے والے امدادی ٹرکوں کو روکا اور اس پر لدا سامان زمین پر پھینک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 7 مئی کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے رفح سرحدی چوکی پر قبضے اور بندش کی وجہ سے غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

غزہ میں رہنے والے فلسطینی جو کہ بمباری کی زد میں ہیں اور بھوک کے شکار ہیں اسرائیلی اس علاقے میں جانے والے امدادی ٹرکوں کو روک رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں روک دیا۔

یہودی آباد کاروں نے ٹرکوں کو روکا اور غزہ جانے کی منصوبہ بندی کیے گئے امدادی سامان کو راستے میں پھینک دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز ،تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ آج  کھیلا جائے گا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز ،تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ آج  کھیلا جائے گا

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ آج  کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان آئرلینڈ ٹیم نے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان آئرلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے نہ صرف شکست دی بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں گے دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

دوسری جانب آئرش کپتان نے کہا کہ پاکستان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا، علی محمد خان

ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا، علی محمد خان

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا، ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ۔

 قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم پر جان لیوا حملہ کس نے کیا یہ کس کی سکیورٹی کی ناکامی ہے، ایوان میں قائد کی تصویر لگانے سے نہیں اس کے احکامات پر عمل سے ملک ٹھیک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے پہلا نکتہ عمران اور دیگر اسیران کی رہائی ہے - وہ شخص جو وزیراعظم تھا اچانک اس پر 150 کیسسز کیسے بن گئے، راولپنڈی سے ملک کو مضبوط ہونا تھا اسی شہر میں لیاقت علی خان اور محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملک میں کبھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جاتا ہے ،سابق وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی کو وزیر آباد میں چار گولیاں ماری گئیں، سابق وزیراعظم کو آج اڈیالہ جیل میں قید رکھا ہوا ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسئلے ایسے حل نہیں ہونگے ،آزاد کشمیر میں کل جو ہوا وہ ہم دیکھنا نہیں چاھتے،ہمیں کوئی بروکر، ڈیلر نہیں چاہئے جو ہمیں آپس میں بٹھائے ،آج سچ بولنے کا وقت ہے، آج وقت ہے کہ سب سچ بولیں ،بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی ایک انچ زمین کسی کو دینے سے انکار کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس جرم کی پاداش میں بانی پی ٹی آئی جیل میں پڑے ہوئے ہیں ،میں اپنے کالے کوٹ پر فخر کرتا ہوں،ڈی جی آئی ایس پی آر سے پوچھنا چاہتا ہوں مجھ سے کون معافی مانگے گا   سیاسی جماعتیں مسائل کا حل نکالیں،پنڈی ضرور جائیں سری پائے کھانےجائیں ،گیٹ نمبر 4 سے پرہیز کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll