دبئی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے اور لمبے جھولے ” عین دبئی ” کو 21 اکتوبر سے عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔


ساحلی شہر دبئی میں پرکشش مقامات کا ایک اور بہترین اضافہ ، مرینا میں بلیو واٹر آئس لینڈ پر بنایا گیا یہ جھولا 250 میٹر بلند ہے، اور 360 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے۔ جھولے میں 48 پوڈز نصب ہیں اور ہر کسی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جو جلد ہی شہر کے اہم پرکشش مقامات میں شامل ہو جائے گا۔یہ جھولا یا فیری وہیل ایک بار پورا چکر لینے میں 38 منٹ کا وقت لے گا جس میں سیاح فضا میں بیٹھ کر دبئی کے دلکش نظاروں سے لطف اندوزہوسکیں گے ۔
اس جھولے میں ان لوگوں کے لیے جو وی آئی پی ٹکٹ خریدتے ہیں اسکائی لاؤنج تک رسائی حاصل ہوگی ،یہ لاؤنج برج العرب ، اٹلانٹس ، مرینا اور پام دبئی کے ناقابل یقین نظارے کروائے گا ۔
"عین دبئی" جھولے کے کیبنز کو انتہائی پر تعیش طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے بڑے پیمانے پر تفریحی اجتماعات کے انعقاد کے لیے بنایا گیا ہے۔جس میں سالگرہ، منگنی اور شادیایوں کی تقریبات بھی منعقد کی جا سکیں گی۔
اس میں شامل کیبن کو تین حصوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں پہلی آبزرویشن کیبنز، سوشل کیبنز اور پرائیویٹ کیبنز شامل ہیں۔ آبزرویشن کیبنز ان لوگوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں جنہوں نے پہلے کبھی دبئی کا 360 ڈگری کا مشاہدہ نہیں کیا۔
View this post on Instagram
یہ جھولا دنیا کا سب سے بڑا فیری وہیل ہے ، "عین دبئی" جھولا 135 میٹر لندن آئی کی اُونچائی سے تقریبا دوگنا ہے، اس میں ایک وقت میں ایک ہزار 750 مہمانوں کی گنجائش ہے ۔حیران کن طور پر "عین دبئی" میں 11،200 ٹن سٹیل ہے ، جو ایفل ٹاور سے 33 فیصد زیادہ ہے۔
عین دبئی کے لیے آپ بس ، ٹور بس ، میٹرو ، کار ، ٹیکسی اور کشتی کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں ۔ اس کے ٹکٹ کی فروخت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، اس کی قیمت 130 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ 3 سے 12 سال کے بچوں کا ٹکٹ 100 درہم ہوگا۔
View this post on Instagram

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 9 منٹ قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 3 گھنٹے قبل
الخدمت فاؤنڈیشن اور حدیقہ کیانی کی شراکت سے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں ا مدادتقسیم
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- ایک گھنٹہ قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل