جی این این سوشل

پاکستان

صدرمملکت عارف علوی کا جی ایچ کیوکا دورہ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی نے جی ایچ کیوکا دورہ کیا ہے، صدرمملکت نےداخلی وخارجہ سیکیورٹی کیلئےپاک فوج کی قربانیوں اورکامیابیوں کوسراہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدرمملکت عارف علوی کا جی ایچ کیوکا دورہ، آئی ایس پی آر
صدرمملکت عارف علوی کا جی ایچ کیوکا دورہ، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق  صدرمملکت عارف علوی نے جی ایچ کیوکا دورہ کیا ہے،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے صدرمملکت کا استقبال کیا، صدرمملکت عارف علوی کوگارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدراورآرمی چیف کےدرمیان علاقائی صورتحال اورقومی سلامتی امورپربات چیت ہوئی،صدرمملکت نےپاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کوسراہا،صدرمملکت کوسائبرسیکیورٹی ودیگرامورپربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدرمملکت نےداخلی وخارجہ سیکیورٹی کیلئےپاک فوج کی قربانیوں اورکامیابیوں کوسراہا، اور صدرمملکت نے یادگارشہدا پرپھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔صدرمملکت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فوج کی صلاحیت کی بھی تعریف کی ،صدرمملکت نے دیگرشعبہ جات میں فریقین کے ساتھ ہم آہنگی کے طریقہ کار کو بھی سراہا ہے۔

پاکستان

بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سازش کے باوجود سر شاہنواز بھٹو اور سر عبداللہ ہارون کی جماعت نے سندھ اسیمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی، اکثریت حاصل کرنے کے باوجود گورنر نے سر شاہنواز بھٹو کی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، سندھ کی قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس 27 اپریل 1937 میں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے پاکستان کے عوام اور ان کے جمہوری اداروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، قیام پاکستان سے قبل بھی ہمارے آباؤ اجداد نے جمہوری جدوجہد جاری رکھی ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی سندھ اسمبلی کے قیام میں سر شاہنواز بھٹو کا کلیدی کردار تھا، ایک سازش کے تحت سر شاہنواز بھٹو کو پہلی اسمبلی سے باہر رکھا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سازش کے باوجود سر شاہنواز بھٹو اور سر عبداللہ ہارون کی جماعت نے سندھ اسیمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی، اکثریت حاصل کرنے کے باوجود گورنر نے سر شاہنواز بھٹو کی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہیومن رائٹس کانفرنس میں فلسطین کی آزادی پر جرمن سفیر سے سوال

عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بعد 2018 میں شروع ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی جیسے اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی میراث کو عزت دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیومن رائٹس کانفرنس میں فلسطین کی آزادی پر  جرمن سفیر سے سوال

لاہور: لاہور میں ہیومن رائٹس  کی کانفرنس کے دوران جرمن سفیر الفریڈ گراناس کو فلسطینیوں کے حقوق پر جرمنی کے موقف کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک طالب علم کی طرف سے رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سٹوڈنٹ کےسوال  نے سامعین سے "آزاد، آزاد فلسطین" کے نعروں کو جنم دیا۔
اس واقعے کے بعد پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹو نے سفیر کی سمجھی جانے والی بے حسی پر تنقید کی۔ جرمن سفیر الفریڈ  گراناس نے بعد میں اپنی تقریر دوبارہ شروع کی،انہوں نے  بنیادی حقوق میں انسانی وقار کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔


یاد رہے کہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بعد 2018 میں شروع ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی جیسے اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی میراث کو عزت دینا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ کی غزہ مخالف پالیسی پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مستعفی

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 18 سال کی خدمت کے بعد میں امریکہ کی غزہ پالیسی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیتی ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ   کی غزہ  مخالف پالیسی  پر   امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان  مستعفی

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالا ریرت نے غزہ پالیسی کے تنازع پر استعفیٰ دے دیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی عربی زبان کی ترجمان ہالا ریرت نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں پر واشنگٹن کے موقف سے اختلاف کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ذمہ دارے سے   استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ فلسطینیوں اور غزہ سے متعلق امریکی پالیسی کے خلاف احتجاج میں تیسرا استعفیٰ ہے۔


ریرت دبئی ریجنل میڈیا ہب کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی ہیں، تقریباً دو دہائیوں سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ تھی، سیاسی اور انسانی حقوق کے افسر کے طور پر شروع ہوئے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 18 سال کی خدمت کے بعد میں امریکہ کی غزہ پالیسی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیتی ہوں ۔ 


ایک پریس بریفنگ کے دوران اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ کے اندر حکومتی پالیسیوں پر اختلافی خیالات کا اظہار کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

یہ استعفیٰ بیورو آف ہیومن رائٹس اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے حالیہ استسنا کے بعد دیا گیا ہے، جس میں غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کے لیے امریکی حمایت پر اندرونی اختلاف کو اجاگر کیا گیا ہے۔


امریکہ کے خلاف بین الاقوامی سطح پر اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس کے موقف پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اندر گہرے اختلافات کی عکاسی کرتے ہوئے اندرونی بات چیت کے ساتھ جنگ ​​بندی کی کالیں کی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll