جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کی انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرلی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا
پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کی انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرلی ہے،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آئندہ برس 13 جون تک انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

مزید پڑھیں : مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

الیکشن کمیشن نے خط میں کہا ہے کہ تحریک انصاف پارٹی آئین کے تحت انٹراپارٹی انتخابات ہر 4 سال بعد کرانے کی پابند ہے، پی ٹی آئی کے 2019 کے ترمیم شدہ آئین کے تحت 18 ماہ کے اندر انتخابات کرانے تھے۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے باعث انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت مانگی تھی۔

خیال رہے کہ  الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مقررہ وقت پر انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے چودہ دن کے اندر جواب طلب  کیا تھا ۔الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا تھا کہ  انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔

تجارت

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈکی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

اسلام آباد: ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی پی آئی ایس کے اعددادوشمارکے مطابق 23 مارچ کو ختم ہونےوالےہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70543 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.6 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح 23 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3023 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.9 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3081 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے ریلی نکالنے کا اعلان

ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا عدلیہ  کی آزادی  اور بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے ریلی نکالنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے خط لکھنے والے ججوں کے ساتھ اظہار یک جہتی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی کےلئے خیبرپختونخوا سے بڑی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر شیر افضل مروت، علی محمد خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  اتوار کو پشاور میں ملک کی سب سے بڑے ریلی نکالیں گے جس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی ہوگا۔ ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے 45 منٹ ملاقات ہوئی، ججز کے خط کے بعد پہلی ملاقات ہوئی، اس خط کے حوالے سے بڑے تحفظات ہیں خط کے معاملے پر بانی چیئرمین کو بڑا دکھ ہے کہ لوگ اس حد تک بھی چلے جاتے ہیں۔ عمران خان کا کارکنوں کے نام پیغام ہے  جس جس نے ظلم کیا ہے اس کا ںام لے کر وی لاگ اپ لوڈ کریں۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب! چیف جسٹس پاکستان کے نام خط بھیجیں گے جس میں عمران خان کے مقدمات کو ڈیل کرنے کا احوال لکھیں گے، عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیشہ عدلیہ کے لیے کھڑے رہیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ اتوار کے روز دو بجے پشاور میں بڑی ریلی نکالی جائے گی ریلی کا مقام کیا ہوگا؟ اس کا فیصلہ کے پی قیادت کرے گی، پی ٹی آئی تمام جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دے گی تمام شہروں سے لوگ ریلی میں شریک ہوں گے۔ چھ اپریل کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ جلسے میں شرکت کرکے قیدی 804 کا ساتھ دیں

شیر افضل مروت نے کہا کہ ریلی کے روٹ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم ڈیرہ اسماعیل خان سے لے کر چترال تک تمام جگہ سے لوگ شرکت کریں، پنجاب میں میانوالی اور دیگر اضلاع کو بھی شرکت کی دعت ہے۔ 30 مارچ کو پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسہ کرے گی جس کی اجازت مل چکی ہے۔

پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ نے اس موقع پر وکلا تحریک کا اعلان کیا۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

 صدر آصف علی زرداری نے باہمی مفاد کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج  پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کی اور اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر آصف علی زرداری  نے کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے اور غربت میں کمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 6 لاکھ ہیکٹرز سے زائد رقبے پر مینگروز کے جنگلات ہیں جن کا ساحلی ماحولیاتی نظام کی بہتری اور ماحولیاتی پائیداری میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سورج کی روشنی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔جین میریٹ نے صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll