Advertisement
پاکستان

امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد:ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول کو حسین حقانی کی حوالگی کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 26th 2021, 1:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے نے سپیشل کورٹ سنٹرل اسلام آباد میں چالان جمع کرا دیا ہے،عدالت نے حسین حقانی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔کیس کی فائل مکمل کر کے ریکارڈ روم میں جمع کرا دی گئی ہے،انٹرپول کو درخواست حسین حقانی کی حوالگی کے لیے درخواست دے دی گئی۔

حسین حقانی کی حوالگی کے لیے ایف آئی اے نے ریڈ نوٹس انٹرپول کے حوالے کر دیا۔ حسین حقانی 2008 سے 2011 امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات رہے ہیں،حسین حقانی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔حسین حقانی دھوکہ دہی اور بے ضابطگیوں میں ملوث رہے ہیں۔حسین حقانی نے بحثیت سفیر قومی خزانے کو سالانہ 20 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

Advertisement
Advertisement