جی این این سوشل

پاکستان

وباکی چوتھی لہر : ملک میں مزید 85 اموات ، 4ہزار 553 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر تیز ہوتی جارہی ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 85 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 553کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وباکی چوتھی لہر : ملک میں مزید 85 اموات ،  4ہزار 553 نئے کیسز رپورٹ
وباکی چوتھی لہر : ملک میں مزید 85 اموات ، 4ہزار 553 نئے کیسز رپورٹ

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد25ہزار305ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ27ہزار584ہوگئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح7.4فیصدرہی۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کے لیے 61 ہزار 446 ٹیسٹ کیے گئے۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار 258ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 11 ہزار 666افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  4 لاکھ 25 ہزار 570ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار 742افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 58ہزار964ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4859افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار014کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 338مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد97 ہزار542جبکہ اموات کی تعداد856تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 9 ہزار 769افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ171افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 31ہزار294ہوچکی ہے جبکہ 688افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 3413 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پاکستان

توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج

ضمانت میں سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا، بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہے،ایف آئی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ضمانت منظوری کے فیصلے کیخلاف  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

 درخواست میں  موقف اختیارکیا گیا کہ ضمانت منظوری کا فیصلہ غیرقانونی اور ریکارڈ کے برخلاف ہے،اور ضمانت بعد ازگرفتاری کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا، ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمے کو ٹھیک سے نہیں سمجھا۔

ایف آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے ایک جج نے چیمبر میں ضمانت دی جس میں  سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا،استغاثہ کا کیس یہ ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے اس بات کو  مدنظر نہیں رکھا کہ استغاثہ کے پاس یہ شواہد ہیں کہ بلغاری جیولری سیٹ کو توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ  اپنے ایک فیصلے میں یہ اصول طے کر چکی ہے کہ خاتون ہونے کے باوجود اگر کسی کا کریمنل ریکارڈ ہے تو اسے ضمانت نہیں مل سکتی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 263 دن کسی کو جیل میں رہنے کی بنیاد پر ضمانت نہیں دی جا سکتی، سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ اسلام ہائیکورٹ کے 23 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ضمانت منسوخ کی جائے۔

واضح  رہے کہ  اس سے قبل 23 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کوارٹر فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

گرین شرٹس نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف 17 رنز سے کامیابی سمیٹ کر ایونٹ کے ٹاپ فور مرحلے میں جگہ بنائی۔

کوارٹر فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر محض 88 رنز تک بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق نے 16 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ حسین طلعت نے 11 گیندوں پر 27 سکور کیے۔

گرین شرٹس کی طرف سے حسین طلعت نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسری جانب ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ اور فائنل معرکہ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکسان نے جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

جیکب آباد:بس اور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جیکب آباد:بس اور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

جیکب آباد میں مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر سے 5  افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے  مطابق حادثہ جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں گرڈ اسٹیشن کے پاس پیش آیا جہاں مسافر بس ایک منی ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی  اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll