جی این این سوشل

دنیا

اماراتِ اسلامیہ کابل ائیرپورٹ پر دھماکےکی مذمت کرتی ہے،طالبان ترجمان

کابل : ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اماراتِ اسلامیہ کابل ائیرپورٹ پر دھماکےکی مذمت کرتی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اماراتِ اسلامیہ کابل ائیرپورٹ پر دھماکےکی مذمت کرتی ہے،طالبان ترجمان
اماراتِ اسلامیہ کابل ائیرپورٹ پر دھماکےکی مذمت کرتی ہے،طالبان ترجمان

کابل ائیرپورٹ دھماکے سے متعلق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ  اماراتِ اسلامیہ کابل ائیرپورٹ پر دھماکےکی مذمت کرتی ہے،اس حصے کی سکیورٹی کی ذمہ داری امریکی فوج پر تھی۔

طالبان ترجمان    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ  اپنے شہریوں کی سکیورٹی اور تحفظ پر توجہ ہے۔

 

قبل ازیں   کابل ائیرپورٹ کے باہر زور دار  دھماکہ ہوا ہے،دھماکے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں  جبکہ 120زخمی ہیں ، پینٹاگون نے کابل ائیرپورٹ کے باہر دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کے باہر ہونیوالا دھماکہ خودکش ہے، دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں امریکی فوجی اہلکار بھی شامل ہیں ۔

پاکستان

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  کا قطر کا دورہ

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک قطر مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں ریجنل پیشرفت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔

قطری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دیامربھاشا ڈیم کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دیامربھاشا ڈیم  کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

 منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامربھاشا ڈیم شروع کرنے کے اقدامات میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا جائے گا جس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مرمت کے کام کو تیز کریں اورسائنسی بنیاد پر منصوبہ تیار کریں تاکہ ایسا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جس سے طویل مدت کا استحکام یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو کہ آبپاشی کیلئے پانی بھی ذخیرہ کرنے کے علاوہ سیلابوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیداکرے گا۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے حکام کو زمین سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تاکہ منصوبے کا آغاز ممکن ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll