وزیراعظم کا چاول برآمد کنندگان کو عالمی منڈی میں زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کرنے کیلئے حوصلہ افزائی پر زور
اسلام آباد: وزیر اعظم نے چاول کے بر آمد کنندگان کی حوصلہ افزائی پر زور دیا ہے تاکہ پاکستان عالمی منڈی میں اپنا زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کر سکے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہاراسلام آباد میں نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چاول کی بر آمدات کے شعبے میں بہتری کے وسیع امکانات کے پیش نظرزمین کو لیزر کے ذریعے ہموار کرنے اور کاشت اور کٹائی کے جدید طریقے اپنا کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے ذریعے چاول کی بر آمدات کے دو ارب ڈالر کے موجودہ حجم کو پانچ ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے نامیاتی اور بر ائون رائس کی پیداوار پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے اور اس چاول کے استعمال کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی تاکہ ملک میں ذیا بیطس کے مرض میں اضافے کو روکا جاسکے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چاول کی بر آمدات بڑھانے کیلئے طویل مدتی قرضوں اور برآمدات کی ری فنانسنگ سکیموں پر موثر عمل در آمد کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 3 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل






