جی این این سوشل

صحت

حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے کتنی فیس مقرر کر دی ہے ؟ اعلان کر دیا گیا

لاہور : این سی او سی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے لیے چارجز مقرر کردیے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گلگت بلتستان: 9ہزار 795 کورونا کیسز، 172 اموات
گلگت بلتستان: 9ہزار 795 کورونا کیسز، 172 اموات

 

 

 

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے بوسٹر ڈوز کے لیے فی خوراک 1270 روپے مقرر کردی گئی ہے ، بیرون ممالک سفرکرنے والوں کے لیے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطا بق  پاکستان میں اب تک 11 لاکھ 44 ہزار 341 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ  مجموعی طور پر اب تک  25 ہزار 415 افراد انتقال کرچکے ہیں۔اس وقت ملک میں فعال کیسز کی تعداد 92 ہزار 844 ہےجبکہ مثبت  کیسزکی شرح6.83 رہی ۔

 ملک کے مختلف حصوں میں  مجموعی  طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز اور اموات کی   تعداد کچھ یوں ہے :

 پنجاب: 3 لاکھ  86ہزار 578 کورونا کیسز، 11ہزار 706 اموات

 سندھ: 4لاکھ 27 ہزار 037 کورونا کیسز، 6ہزار 766 اموات

 خیبرپختونخوا: 1لاکھ 59ہزار 483 کورونا کیسز،4ہزار 884اموات

 بلوچستان: 32ہزار 014 کورونا کیسز، 338 اموات

 اسلام آباد: 97ہزار 956 کورونا کیسز، 860 اموات

آزاد کشمیر: 31 ہزار478 کورونا کیسز، 689 اموات

گلگت بلتستان: 9ہزار 795 کورونا کیسز، 172 اموات

 ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر 10 لاکھ 26 ہزار 82  مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

 

پاکستان

پاک ترکیہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر تجارت جام کمال  نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک  ترکیہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد : پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تجارت کا حجم 5  ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر MEHNET-PACACIکے درمیان یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔ترکیہ کے سفیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے سمیت اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال  نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی۔

العربیہ اردو کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی شاخ نے ناجل اور طراد مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا مقصد مچھلی کو تولیدی مدت کے دوران انڈے دینے کا موقع فراہم کرنے، اس کے پائیدار سٹریٹجک سٹاک کو محفوظ رکھنے کے علاوہ ضرورت سے زیادہ ماہی گیری سے اس کی کمی کو روکنا ہے۔

وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے بحیرہ احمر کے ساحل پر ناجل اور طراد مچھلیوں کی ماہی گیری پر 2ماہ کے لیے پابندی کا اعلان کیا ہے جو یکم اپریل سے 31 مئی تک ہے۔

ماہی پروری کے محکمے کے سربراہ انجینئر ابراہیم المالکی نے کہا کہ زرعی نظام کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے دورے کئے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کا سمگلنگ اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں پرزور

اگر عزم مضبوط ہوتو ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کا سمگلنگ اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں پرزور

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سمگلنگ، بجلی اورٹیکس چوری اور دوسری خامیوں پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوںنے آج(جمعہ) اسلام آباد میں سمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور مسلح افواج سمیت تمام اداروں کو ریونیو، بجلی اور گیس کے شعبوں میں نقائص کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کے نتیجے میں ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت کے دوران بجلی کے شعبے میں اٹھاون ارب روپے کی وصولی کی گئی جبکہ سمگلنگ میں بھی کمی آئی۔

انہوں نے کہا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر عزم مضبوط ہوتو ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll